تقریر نمبر۱۳: سورۃ الرّعد‘ سورۂ ابراہیم‘ سورۃ الحِجر

ّ سورۃ الرعد اور سورۂ ابراہیم علی الترتیب چھ رکوعوں اور ۴۳ آیات اور سات رکوعوں اور ۵۲ آیات پر مشتمل ہیں اور انداز و اسلوب اور مضمون و موضوع ہر اعتبار سے مکی دور کے اواخر میں نازل ہونے والی سورتوں کے مشابہ ہیں‘جبکہ سورۃ الحجر کے چھ رکوع ۹۹ آیات پر مشتمل ہیں. گویا اس میں آیات نسبتاً چھوٹی ہیں‘مزید برآں اس کا اسٹائل بھی مکی دور کے اوائل میں نازل ہونے والی سورتوں سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے اور اس کے مضامین بھی‘ خصوصاً آغاز و اختتام پر ‘وہی ہیں جو ابتدائی مکی سورتوں میں پائے جاتے ہیں.