گاندھی کا مشورہ کانگریس کے وزراء کو

گاندھی کی دوسری بات بہت مشہور ومعروف ہے کہ جب ۱۹۳۷ء میں بہت سے صوبوں میں انڈیا ایکٹ ۳۵ء کے تحت پہلی بار کانگریس کی وزارتیں بنیں تو گاندھی نے اپنے اخبار ’’ہریجن‘‘ میں لکھا کہ ’’میں تمام وزیروں سے کہتا ہوں کہ حکومت میں حضرت ابوبکر(رضی اللہ عنہ) اور حضرت عمر(رضی اللہ عنہ) کی مثال سامنے رکھیں، جنھوں نے درویشی میں ایک عظیم ترین سلطنت کی سربراہی کی‘‘. اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تاریخ اسلام کے پہلے قرن سعید (۳کا گاندھی کا مطالعہ کتنا تھا!. بہرحال میں گاندھی کے عدمِ تشدد کی بات کرتا ہوں تو اس اعتبار سے کہ انہوں نے یہ سبق سیرت النبی علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام سے سیکھا ہے. (۴