اثنائے راہ (۱میں رسول اللہ کے چچا حضرت عباسؓ بن عبدالمطلب ملے، جو مسلمان ہو کر اپنے اہل و عیال سمیت مکہ سے ہجرت کر کے آ رہے تھے. مزید آگے گئے تو آپ کے چچا زاد بھائی ابوسفیان بن حارث اور پھوپھی زاد بھائی عبداللہ بن امیہ ملے. یہ دونوں مکہ میں آپ کو سخت اذیت پہنچایا کرتے تھے اور آپ کی ہجو کیا کرتے تھے. لیکن جب دونوں بارگاہِ نبوی میں حاضر ہو کر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی کے طالب ہوئے تو رسول اللہ  نے انہیں معاف فرما دیا.