حج کے لئے قافلہ روانہ ہو چکا تھا کہ چند دنوں بعد ہی سورۃ التوبہ کی پہلی چھ آیات نازل ہوئیں، جو دراصل اندرون عرب انقلابِ محمدی علیٰ صاحبہ الصلوٰۃ والسلام کی تکمیل کے اعلان کی حیثیت رکھتی ہیں. درحقیقت جزیرہ نمائے عرب میں شرک کے قطعی اور مکمل قلع قمع کا آخری اقدام یہی ہے جو ان آیات میں بیان ہوا.