دیگر سلاطین کے نام حضورﷺ کے نامہ ہائے مبارک

عزیز مصر (مقوقس):

اس وقت مصر میں مقوقس نامی شخص کی حکومت تھی جو قیصر روم کے زیر اثر تھا. موجودہ اسکندریہ اس کا دار الحکومت تھا. قیصر کی طرح مقوقس بھی عیسائی تھا اور صاحبِ علم شخص تھا. وہ ایمان تو نہیں لایا لیکن اس نے رسول اللہ  کے قاصد حضرت حاطب ؓ کا اعزاز واکرام کیا اور حضور کے نامہ مبارک کے جواب میں عربی میں یہ خط لکھا:

لِمُحَمَّدٍ بْنِ عَبْدِاللہِ مِنَ الْمَقُوْقَسِ عَظِیْمِ الْقِبْطِ، سَلَامٌ عَلَیْکَ، اَمَّا بَعْدُ فَقَدْ قَرَاْتُ کِتَابَکَ وَفَھِمْتُ مَا ذَکَرْتَ فِیْـہِ وَمَا تَدْعُوْا اِلَیْـہِ، وَقَدْ عَلِمْتُ اَنَّ نَبِیًّا بَقِیَ وَکُنْتُ اَظُنُّ (۱) عشق ظاہر کرنا اور محبوب کو پالینے میں ہزاروں میل کا فاصلہ ہے. اَنْ یَخْرُجَ مِنَ الشَّامِ، وَقَدْ اَکْرَمْتُ رَسُوْلَکَ وَبَعَثْتُ اِلَـیْکَ بِجَارِیَتَیْنِ لَھُمَا مَکَانٌ مِنَ الْقِبْطِ عَظِیْمٌ وَکِسْوَۃً وَاَھْدَیْتُ اِلَیْکَ بَغْلَۃً لِتَرْکَبْھَا وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ (۱)

(ترجمہ) ’’محمد بن عبداللہ ( ) کے نام مقوقس رئیس قبط کی طرف سے. سلام علیک کے بعد: میں نے آپ کا خط پڑھا اور اس کا مضمون اور مطلب سمجھا. مجھ کو اس قدر معلوم تھا کہ ایک پیغمبر آنے والا ہے، لیکن میں سمجھتا تھا کہ وہ شام میں ظہور کریں گے. میں نے آپ کے قاصد کی عزت کی. اور آپ کی طرف دو لڑکیاں بھیجتا ہوں، جن کی قبطیوں (مصر کی قوم) میں بہت عزت کی جاتی ہے. اور میں آپ کے لئے پوشاک اور سواری کے لئے ایک خچر (بطور ہدیہ) بھیج رہا ہوں. والسلام‘‘

مقوقس نے جو دو لڑکیاں بھیجی تھیں، وہ کنیزیں یا لونڈیاں نہیں تھیں بلکہ شاہی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں. وہ دونوں اثناءِ سفر ہی میں حضرت حاطب ؓ کی تبلیغ وتعلیم سے ایمان لے آئی تھیں. ان میں ایک حضرت ماریہ قبطیہؓ نبی اکرم  کے حرم میں شامل ہوئیں. دوسری جن کا نام سیرین تھا حضرت حسان ؓ کے حبالہ عقد میں آئیں. یہ دونوں حقیقی بہنیں تھیں. خچر کا نام دُلدُل تھا. جنگِ حنین میں حضور اکرم  اسی پر سوار تھے.