رفیق اعلیٰ کی طرف مراجعت

حجۃ الوداع کے بعد ۱۲؍ ربیع الاول ۱۱ ھ تک حضور  کی حیاتِ دنیوی کے ۸۰ دن بنتے ہیں جس کے بعد اَللّٰھُمَّ فِی الرَّفِیْقِ الْاَعْلیٰ فرماتے ہوئے آپ نے اس دنیا سے پردہ فرمایا اور رفیق اعلیٰ کی طرف مراجعت فرمائی. اس مراجعت سے چند دن قبل آپ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کی سرکردگی میں شام کی سرحد کی طرف پیش قدمی کے لئے ایک لشکر تیار فرمادیا تھا، جسے بجا طور پر اس بات کا ثبوت قرار دیا جا سکتا ہے کہ نبی اکرم  نے اس انقلاب کی بین الاقوامی سطح پر پیش قدمی کرنے کے لئے امت اور اپنے جانشینوں کے لئے ایک واضح لائحہ عمل کی جانب رہنمائی فرما دی تھی اور اس ضمن میں قابلِ تقلید عملی نمونہ بھی پیش فرما دیا تھا. 

اقول قولی ھذا واستغفر اللہ لی ولکم ولسائر المسلمین والمسلمات