یہ دونوں آیات وہ ہیں جن سے پردے کے احکام کا آغاز اور مسلم خواتین کے لیے ایک دائرۂ کار متعین ہوا ہے. اسی انداز واسلوبِ بیان سے یہ غلط نتیجے اخذ کیے گئے ہیں کہ یہ احکام تو نبی اکرم کی ازواج کے لیے مخصوص ہیں‘ عام مسلم خواتین ان کی مخاطب نہیں ہیں. لہذا اِن آیات پر بڑے تدبر وتفکر اور غور وخوض کی اور اِن کے مضمرات کو کھولنے کی شدید ضرورت ہے.