میں نے عرض کیا تھا کہ پردے کے احکام سورۃ النور میں جا کر مکمل ہوئے ہیں. اب یہ سوال سامنے رکھئے کہ گھر کے اندر کے پردے سے متعلق قرآن مجید نے کیا احکام دیے ہیں؟ جلباب یا نقاب گھر کے باہر کے پردے (حجاب) سے متعلق ہے جس پر سورۃ الاحزاب میں احکام تفصیل سے آ گئے. جبکہ گھر کے اندر کے پردے (ستر وحجاب) کے احکام سورۃ النور کی آیات ۲۷ تا ۳۱ میں دیے گئے ہیں. ان آیات میں بیان کردہ تمام احکام پر تفصیلی گفتگو کا وقت نہیں. لہذا میں ان میں سے چند بہت ہی ضروری احکام اور ان کی تشریح آپ کے سامنے رکھنے کی کوشش کروں گا.