سٹارٹ اپ میں آپ کا کام کچھ ایسی چیز بننا ہے جسے سے لوگ محبت کی حد تک چاہیں۔اگر آپ یہ کر پائیں، تو پھر آپ کو یہ سوچنا ہوتا ہے کیسے اور لوگوں کو اس سے متعارف کروایا جا سکے۔ یہ پہلا قدم اہم ہے، کامیاب کمپنیوں کے بارے میں سوچو۔ ان کا آغاز ایک پراڈکٹ سے ہوا جسے نئے لوگوں نے بےحد پسند کیا اس حد تک کے دوسروں کو اُس کے متعلق بتایا۔ اگر آپ اس میں ناکام ہو جاتے ہیں، تو آپ فیل ہو جائیں گے۔ اگر آپ اپنے آپ سے جھوٹ بولیں گے کہ لوگ آپکے کے پراڈکٹ سے محبت کرتے ہیں جبکہ وہ نہیں کرتے، تو بھی آپ ناکام ہو جائیں گے۔

سٹارٹ اپ کا قبرستان اُن لوگوں سے بھرا پڑا ہے جنہوں نے اس پہلے قدم کو چھوڑ کر آگے گئے۔

ہہ بہت بہتر ہو گا اگر آپ پہلے کوئی ایک پراڈکٹ بنائیں جسے ایک محدود تعداد میں لوگ محبت کریں ناکہ ایک ایسا پراڈکٹ جسے بہت سے لوگ پسند کریں۔ یہاں محبت یا پسند کی تعداد برابر ہے لیکن محدود محبت سے بہت سے لوگوں کو پراڈکٹ کا پسند آنا قدرے آسان ہے۔

ایک وارنگ سٹارٹ اپن کو شروع کرنے سے قبل: یہ بےحد مشکل کام ہے! ایک رائے جو ہمیں بہت سے وائے.سی کے بانیوں سے ملتی ہے کہ ہمیں یہ علم نہ تھا یہ کام کس قدر مشکل تھا۔ کیونکہ ان کہ پاس ایس کوئی فریمورک نہ تھا جس کی مدد سے وہ اس کو جانچ پاتے۔ اگر آپ کسی نئی سٹارٹ اپ میں شامل ہوتے ہیں جو ایک راکٹ کی طرح پرواز کر رہا ہے تو یہ مالیاتی طور پر بہتر فیصلہ ہو گا۔

دوسری جانب، سٹارٹ اپ دراصل آپ کے کیرئیر کہ لیے اتنا خطرناک نہیں ہے۔ اگر آپ ٹیکنولوجی میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ کے لیے بہت سے نوکریاں ہوں گی اگر آپ فیل بھی ہوئے تو۔ زیادہ تر لوگ خطرے کا تعین کرنے میں غلطی کرتے ہیں۔ میرا خود کا ماننا ہے کہ ایک آسان ،محفوظ نوکری میں کام کرنا، جو لاحاصل ہے سٹارٹ اپ سے بڑا خطرہ ہے۔

ایک کامیاب سٹارٹ اپ کے لیے آپ کو ضرورت ہو گی: ایک بڑے خیال (جس میں شامل ہو ایک بڑی مارکیٹ)، عظیم ٹیم، اور بہترین عملی اقدام۔