اوسط معیار کی ٹیمیں بہترین کمپنیاں نہیں بناتیں۔ ایک چیز جو ہم دیکھتے ہیں وہ ہے بانیوں کی طاقت۔ جب میں بعد کے مرحلے کی سرمایہ کاری کرتا تھا، تو میں اسی سوچ سے کمپنی کے ملازمین کی طاقت کو بھی دیکھتا تھا۔

بہترین بانی کیسے بنتا ہے؟ سب سے خصوصی باتیں نہ رکنا، عزم، قابل اعتماد اور وسائل کی موجودگی ہے۔ زہانت اور جنون کا درجہ بھی بہت ضروری ہے۔ یہ تجربہ سے زیادہ ضروری ہے (مثلاََ زبان ایکس یا فریمورک وائے کا جاننا)۔

ہم نے دیکھا ہے بہترین بانی ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کے ساتھ کام کرنا قدرے آسان ہوتا ہے، آپ کو احساس ہوتا ہے "یہ کام کر ڈالے گا یا گی، چاہے کچھ بھی ہو"۔ کبھی کبھار آپ صرف اپنے مقصد کی شدت سے ہی کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔

اچھے بانیوں میں کچھ متصادم علامات پائی جاتی ہیں۔ ایک اہم مثال سختی اور لچک۔ آپکو مضبوط یقین اپنی کمپنی اور مقصد پر، مگر بےحد لچکدار اور تیار نئی چیزوں کو سیکھنے کے لیے۔

بہترین بانی حاضر جواب ہوتے ہیں۔ یہ فیصلہ کن، توجہ، شدت اور کام کو انجام تک پہنچانے کی قابلیت ہے۔

بانی جن کے ساتھ بات کرنے میں دشواری ہو وہ عمومماََ برے بانی ہوتے ہیں۔ بات چیت اور معلومات کا تبادلہ بانیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ حقیقتا میرے خیال میں یہ سب سے اہم ہنر ہے جس کے متعلق شاید ہی بات کی جاتی ہو۔

ٹیکنولوجی سٹارٹ اپ کو کم سے کم ایک بانی کی ضرورت ہوتی ہے جو پراڈکٹ یا سروس کو بنا سکے، اور ایک بانی کی جو اس کو بیچ سکے اور صارفین سے بات کر سکے۔ یہ ایک ہی شخص ہو سکتا ہے۔

آپ اس معیار پر سوچیے جب آپ اپنی مہم کے لیے بانی تلاش کر رہے ہوں، اور عمومماََ یہ کام بغیر سوچے سمجھے کیا جاتا ہے۔ کوئی شخص جس کو آپ جانتے ہوں نہ کہ یوں ہی کہیں تلاش بانی کے کسی تقریب میں ملے ہوں۔ آپ کسی کا بہتر تعین اُس وقت کر پائیں گے جب آپ کو اُن سے متعلق مزید معلومات ہوں، اور آپ اس کو غلط طریقے کار پر پرکھنا نہیں چاہیں گے۔ اور، کسی وقت میں آپ کے سٹارٹ اپ کی قدر صفر سے نیچے ضرور گرے گی۔ اگر آپ اپنے ساتھ کے بانی کو جانتے ہوں گے تو آپ ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ بانیوں کا آپس میں تزاد یا جھگڑا سٹارٹ اپ کی موت کی سب سے بڑی وجہ ہے، اور ہم اسے عموممی طور پر دیکھتے ہیں۔ خاص کر جب بانی سٹارٹ اپ محض اس وجہ سے اکھٹے ہوے کہ وہ کمپنی بنا سکیں۔

بہترین معاملہ، یہ آپ کے ساتھ ایک اچھا بانی ہو۔ اُس سے کم بہتر کہ آپ اکیلے ہی بانی ہوں۔ سب سے بدتر معاملہ، ایک برے بانی کا ساتھ ہے۔ اگر معاملات ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہے، تو آپ جلد ہی اپنے راستے جدا کر لیں۔

ایک نوٹ ایکوئٹی کے لیے: ایکوئٹی کو بانٹنے کی بات چیت وقت کے ساتھ آسان نہیں ہوتی، بہتر ہے اسکا فیصلہ شروع ہی میں کر لیا جائے۔ تقریبا برابر بہترین ہے، دو بانیوں کے معاملے میں ایک بانی کا ایک زائد شئر ہو تاکہ ڈیڈلاک سے بچا جا سکے جب بانیوں کا آپس میں تصادم ہو۔