اگرچہ بہترین پروڈاکٹ بننا ضروری ہے، آپکا کام اس کے بعد ختم نہیں ہوتا۔ آپکو اسکو ایک بہترین کمپنی کی صورت میں ڈھالنا ہو گا، اور یہ آپکو خود کرنا ہو گا۔ یہ خیالی پلاؤ کہ آپ ایک "تجربہ کار مینجر" کو ملازمت دے کر یہ کرؤا لیں گے ممکن نہیں۔ فیل ہوئی کمپنیوں کے قبرستان میں جانے کی یہ ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔ آپ اپنے کام کو آؤٹ سورس زیادہ لمبے عرصے تک نہیں کر سکتے۔

یہ سننے میں تو آسان ہے، لیکن آپکو پیسے بنانے ہیں۔ یہ اچھا وقت ہو گا اگر آپ اس پر سوچیں آپ یہ کیسے کریں گے اور یہ کس طرح ہو گا۔

بانی کا صرف ایک کام ہے کس طرح کمپنی جیت جائے۔ یہ آپ بانی کے طور پر بھی کر سکتے ہیں اگرچہ آپ اس قابل نہ ہوں، یہ کے اپنی نااہلی کو پُر کرنے کے لیے بہترین لوگوں کو ملازمت پر رکھیں اور اُن کو اپنا کام کرنے دیں۔ وہ نامور ایم۔بی۔اے کے پاس وہ تمام صلاحیت تو ہو جو آپ میں نہیں لیکن اُسکو صارفین کی سمجھ یا  آپ کی طرح کی پروڈاکٹ کے متعلق چھٹی حس نہیں ہے اور نہ ہی وہ پروڈاکٹ کی اس قدر پرواہ کرے گا۔