پہلے میں نے بات کی تھی کہ کمپنی کے مالک کی نوکری صرف کمپنی کی جیت ہے۔ جبکہ یہ درست ہے، میں اس پر مذید بات کرنا چاہوں گا کیسے کمپنی کا مالک اپنا وقت گزارے۔

مالک کے پاس ۱) اولین مقصد اور حکمت عملی کا تعین ۲) کمپنی کی دوسرں تک تشہیر ۳) ملازمت اور ٹیم کا انتظام ۴) فنڈز ریز کرنا ۵) عملی کام کی کوالٹی کا تعین کرنا۔

اس کے ساتھ ستاھ، کمپنی کے حصوں کو ڈھونڈنا جن سے اُسے بےحد محبت ہو اور اُن سے جڑے رہنا۔

جیسا کے میں نے شروع میں بولا، یہ ایک شدت کا کام ہے۔ اگر آپ کامیاب ہوں گے تو یہ کام آپکی زندگی پر چھا جائے گا، اس حد تک یہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ آپ کے زہن پر کمپنی ہمیشہ قائم رہے گی۔ انتہائی توجہ اور انتہائی شدت کا مطلب ہے کام اور زندگی میں ٹھیک طرح سے برابری رکھنا۔ آپ اس کے ساتھ ایک اور چیز کر سکتے ہیں، آپکی فیملی، بہت سے ٹراےایتلونز، کچھ بھی۔ لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں، بغیر اس اَمر کے آپ اپنے کام کو بانٹنے میں کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں۔

آپکا مقصود اپنی ٹیم کے ساتھ اور باہر کی دنیا کے ساتھ ایک چوکس رابطے میں رہنا ہے، ہر وقت حکمت عملی اور ترجیحات پر نظر رکھیں۔ ہر اہم جگہ پر موجود ہوں اور عمل میں جلدی کریں (لازم جب آپکی وجہ سے دوسرے لوگوں کا کام رکا ہوا ہو۔) آپ کو "کچھ بھی ہو جائے" والا رویہ اپنانا ہے، آپکو بہت سے مشکل کام انجام دینے ہوں گے۔ اگر ٹیم دیکھتی ہے کے آپ کام کو انجام دے رہے ہیں تو وہ بھی اپنے کام کو تیزی سے انجام دے گی۔

اپنی نفسیات کا انتظام بہت مشکل اور بہت اہم ہے۔ یہ ایک کہاوت بن چکا ہے مگر یہ سچ ہے، احساس کا اوپر نیچے ہونا بہت شدید ہوتا ہے، اگر آپ اس دوارن متوازن نہیں رہیں گے تو آپکو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کمپنی کا ملک بننا اکیلے پن کی طرح ہے۔ دوسرے کمپنی کے مالکان کے ساتھ رشتہ رکھنا ضروری ہے، آپ ان سے بات کر سکتے ہیں جب معاملات خراب ہو رہے ہوں (ایک اہم دریافت وائے.سی کی بانیان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ منسلک کرنا تھا۔)

ایک کامیاب سٹارٹ اپ بہت وقت لیتا ہے۔ بےشک اُس سے زیادہ جو بانی آغاز سے قبل سوچتے ہیں۔ اسے آپ ایک رات کی کہانی مت سمجھیے۔ آپکو اچھا کھانا کھانا ہے، سونا ٹھیک سے ہے، اور ورزش کرنی ہے۔ آپکو اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔ مزید آپکو ایسے چیز پو کام کرنا ہے جس کا جنون آپ کی رگ رگ میں ہو۔ کوئی اور چیز آپکو ۱۰ سال تک اپنے حدف کے ساتھ باندھ نہیں سکتی۔

ہر چیز ٹوٹی ہوئی محسوس ہو گی ہر وقت، مصیبتوں کی قسم کا اِمبار اور حجم آپکو حیران کرے گا۔ آپ نے اسکو مسکراہٹ کے ساتھ حل کرنا ہے اور اپنی ٹیم کو یقعین دلانا ہے کہ ہر چیز درست ہو جائے گی۔ عموممی طور پر حالات اتنے خراب نہیں ہوتے جتنا دیکھاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار حالات بےحد بگڑ جاتے ہیں۔ ہر صورت میں آگے بڑھتے رہو۔ پیدوار بڑھاتے رہو۔

مالک بہانے نہیں بناتا۔ بہت سی غیرمنصفانہ اور بری چیزیں ہوں گی۔ لیکن نہ کہو خود سے، اور بےشک مت بولو ٹیم کو "اگر ہمارے پاس مزید پیسے ہوتے" یا "اگر ہمارے پاس ایک اور انجنئیر ہوتا"۔ آیا اس کا حل کرو کسی طرح سے، یا ڈھونڈو اس کے علاوہ کوئی اور راستہ۔ لوگ جو بہت سے بہانے بناتے ہیں اور عموممی طور پر نکام ہو جاتے ہیں، اور سٹارٹ اپ کے بانی جو ایسا کرتے ہیں وہ لازم ناکام ہوتے ہیں۔ ایک منٹ کے لیے اپنے آپکو غیرمنصفی پر ضرور کوسو لیکن پھر اس بات کو جانو کے اس کا حل بھی تم، کو ہی نکلانا ہے۔ لوگوں کو اپنے بارے میں دیکھاؤ "یہ شخص بس کسی طرح ہمشہ کام کر ڈالتا ہے"۔

کوئی پہلی مرتبہ کا بانی نہیں جانتا وہ کیا کر رہا ہے۔ جس حد تک آپ اسے سمجھ سکیں، اور مدد طلب کر سکیں، آپکے لیے بہتر ہو گا۔ یہ آپکے وقت کی اہم انوسٹمنٹ ہو گی کہ آپ ایک اچھے رہنما یا مینیجر بن سکیں۔ بہترین طریقہ کسی استاد کو تلاش کرنا ہے، کتابیں پڑھنا اتنا کارآمد نہیں ہوتا۔

حیران کن طور پر وائے.سی میں یہ مشورہ کہ "اُن سے پوچھ لو" یا "بس کر ڈالو" کام کرتا ہے۔ پہلی مرتبہ کے بانی سوچتے ہیں شاید کوئی راز ہے کہ جب آپکو کسی چیز کی ضرورت ہو یا آپ نے کچھ نیا کرنا ہو۔ بس سیدھے ہو کر بات کرو، جو چاہتے ہو اُسے مانگنے کی جسارت کرو، اور بدمعاشی مت دیکھاؤ۔

یہ ضروری ہے کہ آپ دوسرے کے لیے حقیقت کو مڑوڑ دو لیکن خود کے لیے نہیں۔ آپ دوسروں پر یہ ثابت کرو کہ آپکا سٹارٹ اپ اس دہائی کا سب سے اہم قدم ہے، لیکن اندر خود کی یہ سوچ ہو کیسے ہر چیز بگڑ سکتی ہے۔

تسلسل رکھو۔ زیادہ تر بانی جلد ہار مان جاتے ہیں اور دوسرے کسی نئے پراڈکٹ کی طرف چل پڑتے ہیں۔ اگر چیزیں ٹھیک طرح سے نہیں چل رہیں، تو اُس کی جڑ کو جانئیے اور اُس کا حل تلاش کریں۔ ایک بڑا حصہ سٹارٹ اپ کی کامیابی کا ہار نہ ماننے پر میسر ہے (لیکن آپکو ہر رکاوٹ پر رک نہیں جانا، یہ ایک تضاد ہے جو ایک مشکل فیصلہ ہے۔)

اُمید مت چھوڑو۔ شاید دنیا میں کوئی کامیاب کمپنی کا مایوس مالک موجود ہو، لیکن میں اُس سے ابھی تک نہیں ملا۔ یہ اُمید کے مستقبل بہتر ہو گا اور کمپنی اس مستقبل کو تخلیق کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ضرروی ہے، اس پیغام کا مالک کو ماننا ضروری ہے تاکہ وہ کمپنی کو اس کا انجیکشن لگا سکے۔) یہ کہنے میں آسان ہے لیکن عملی چیلنچز کے سامنے مشکل کام ہے۔ دور اندیش مقصد کو مت چھوڑو، اور اُس دن پر یقین رکھو جب ان دنوں کے چیلنچز بھول جائیں گے اور اِن کی جگہ سال و سال کی یادداشتیں لے لیں گی۔

آپکے اہم کاموں میں ہدف اور قدروں کا بیان ہے۔ یہ تھوڑا جزباتی لگتا ہے مگر شروع میں اسے بیان کر دینا ضروری ہے۔ جو آپ شروع میں ہی نافذ کر دیں گے وہ سالوں بعد بھی کارآمد رہے گا۔ جب آپکی کمپنی میں اضافہ ہو تو ہر شخص اس پر یقین کرے اور دوسروں تک اس ہدف اور قدر کی تشہیر کرے۔ تو اپنے کلچر کی قدریں اور اہداف پہلے لکھ لو۔

ایک اور محاورات بات دوہراں کے لیے کارآمد ہو گی: کمپنی بننا ایک مذہب بنانے کی طرح ہے۔ اگر لوگ آپ کے مقصد کو اپنے اُونچے نصب الین کے ساتھ اُس طرح نہیں جوڑیں گے کے اُس کی پروا کریں، تو وہ بہترین کام نہ کر پائیں گے۔ میرے مطابق ائر۔بی.این.بی نے وائے.کمبینیٹر میں اس پر بہترین انداز میں کام کیا ہے، اور میں آپکی حوصلہ افضائی کروں گا کہ آپ اُن کی کلچر اور اقدار کو دیکھیں۔

ایک غلطی جو مالک عام طور پر کرتے ہیں کہ موجودہ شعبوں میں جدت لاتے ہیں، بجائے کے نئے پراڈکٹ اور مسئل کا حل تلاش کریں۔ مثلاََ بہت سے مالک یہ سوچتے ہیں کہ وہ اپنا وقت نئے طریقہ سے ملازم کو ڈھونڈنے، مارکیٹنگ، سیلز، فائنینس، پبلک تشہیر وغیرہ میں صرف کریں۔ یہ تقریبا ہر وقت برا ہوتا ہے۔ کرو وہ جو کارآمد ہو، اور اپنی تخلیقی صلاحیتیں پروڈاکٹ اور سروس کو بنانے میں لگاؤ۔