روزگار اور انتظام



لوگوں کی بھرتی بہت اہم کام ہے اور ایک عظیم کمپنی کو بنانے کی کنجی ہے (نہ کے بہترین پروڈاکٹ۔)

میرا پہلا مشورہ ملازمتوں سے متعلق، ملازمت مت دو۔ سب سے کامیاب کمپنیاں وائے.کمبینیٹر میں انہوں نے بہت انتظار کیا اس سے قبل کے وہ روزگار دیتں۔ ملازم رکھنا مہنگا کام ہے۔ ملازم کا انتظام اور کمپنی کے اندر معلومات کی رسائی میں مشکلات آتی ہیں۔ کچھ چیزیں آپ اپنے ساتھی بانیان کو بول سکتے ہیں جو آپ ملازم کے کمرے میں ہوتے ہوئے نہیں بولتے۔ ملازم رکاوٹ کا سبب بھی بنتے ہیں، ٹیم کی سمت کو بدلنا ایکسپونیشنل حد تک مشکل ہوتا ہے۔ روکے رکھیے اپنی سوچ کو کہ ملازموں کی تعداد آپکی ذاتی حیثیت کا پیمانہ ہے۔

بہترین لوگوں کے پاس بہت سے مواقع ہوتے ہیں۔ وہ خلائی جہاز کا تعاقب کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کچھ نہیں تو اُن کو ملازم رکھنا مشکل ہے۔ جب آپ جیت رہے ہوں، وہ چاہیں گے کہ آپ کا حصہ بنیں۔

یہ قدر ضروری ہے اس بات کو دوبارہ دہرانا کہ بہترین لوگوں کے پاس بہت سے مواقع ہوتے ہیں، اور آپکو بہترین لوگ درکار ہیں ایک بہترین کمپنی بنانے کے لیے۔ اپنا ہاتھ کھولیے: ایکوٹی، اعتبار اور زمہ داری کے معاملے میں۔ اُن لوگوں کے پیچھے جائیں جن کو آپ سمجھتے ہیں آپ حاصل نہیں کر سکتے۔ یاد رکھیے جس طرح کے لوگ آپ چاہتے ہیں وہ لوگ ہیں جو خود کی کمپنی بنانے کی قابلیت رکھتے ہیں اگر بنانا چاہیں تو۔

جب آپ بھرتی کرنے کے موڈ میں ہوں (مثلاََ، جب آپکو پروڈاکٹ مارکیٹ کے حساب سے فٹ بیٹھ جائے)، تو آپ اپنا ۲۵ فیصد وقت اس کام میں لگائیں۔ کم سے کم ایک بانی اپنے آپ کو بھرتی کے کام میں بہترین طریقے سے لگائے۔ یہ کمپنی کے بیشتر مالکان کا وقت کے حساب سے سب سے اہم عمل ہے۔ ہر کوئی کہتا ہے مالک اپنا بہتر وقت بھرتی میں لگائے، لیکن عملاََ یہ کام بہت کم لوگ کرتے ہیں۔ شاید اس بات میں کچھ وزن ہے۔

لوگوں کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کرو۔ ہر کوئی جانتا ہے، لیکن ہر کوئی اس پر سمجھوتہ کرتا ہے، کسی خاص ضرورت کے تحت۔ ہر کوئی اس پر افسوس کرتا ہے، اور کبھی کبھار یہ کمپنی کو قتل کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اچھے یا برے لوگ دونوں ہی انفیکشن کی طرح ہوتے ہیں، اور اگر آپ گھٹیا لوگوں سے آغاز کریں گے، تو اوسط بہتر نہیں ہو گی۔ کمپنیاں جو گھٹیا لوگوں سے آغاز کرتی ہیں وہ کبھی بھی بحال نہیں ہو پاتیں۔ اپنی چھٹی حس پر اعتبار کرو۔ جب شک میں ہو تو، تو ہمیشہ نہ کر دو۔

دائمی طور پر منفی لوگوں کو نوکری نہ دو۔ وہ سٹارٹ اپ کی شروع کی ضرورت کو پورا نہیں کرتے، دنیا آپکی ہار کی ہر روز پیشن گوئی کرے گی، اور کمپنی کو اندر سے مضبوط ہونا ضروری ہے اس متضاد یقین کے ساتھ۔

فطری قابلیت کو تجربہ پر ترجیح دو ہر کردار کے لیے۔ خام ذہانت کو دیکھو اور کام کو مکمل کرنے کا ریکارڈ دیکھو۔ دیکھو اُن لوگوں کو جن کو تم پسند کرتے ہو، آپ بہت سا وقت ساتھ گزارو گے عموممی طور پر کشیدگی کی صورت میں۔ جن لوگوں کو تم نہیں جانتے، کوشش کرو کسی منصوبہ پر کام کرنے کی اس سے قبل کہ اُن کو پورے وقت کی نوکری دو۔

ایک اچھا مینجر بننے کے لیے اپنا وقت سرف کرو۔ یہ بہت سے بانین کے لیے مشکل عمل ہے، اور یہ بےشک متضاد سوچ کا حامل ہے۔ لیکن اس میں بہتر ہونا بہت اہم ہے۔ استاد ڈھونڈو جو تمہاری مدد کر سکیں۔ اگر آپ اس میں بہتر نہ ہو پاؤ گے، تو جلد بہت سے ملازمین کو کھو دو گے، اور اگر آپ ملازمین کو اپنے ساتھ نہ رہیں گے تو بےشک آپ دنیا کے بہترین ریکریوٹر کیوں نہ ہو یہ ہنر آپکے کسے کام نہ آئے گا۔ بہت سے اصول ایک اچھے مینیجر بننے کے لیے پہلے بتائے چکے ہیں لیکن ایک پر بات نہیں ہوئی "اپنے آپ کو ہیرو ثابت کرنے مت چلو۔" زیادہ تر پہلی مرتبہ کے مینجر شکار ہوتے ہیں کسی نہ کسی وقت ہر کام کرنے کی سوچ و عمل میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ اپنے ملازمین کے لیے دستیاب نہیں ہوتے۔ اس کا نتیجہ عام طور پر برا ہوتا ہے۔ وہ تمام لالچ جو آپکی ملازمیوں سے لاتعلقی پر مبنی ہو دور رہو۔ منصوبہ کا تاخیر سے مکمل ہونا ایک بہترین ٹیم کے عمل سے زیادہ اہم نہیں۔

کوشش کرو ہر ایک کو ایک ہی دفتر میں اکھٹا کرو۔ کچھ وجہ سے، سٹارٹ اپ ہمشہ اس پر سمجھوتہ کرتے ہیں۔ لیکن تقریباََ تمام کامیاب سٹارٹ اپز کا آغاز ایک ساتھ ہوا۔ میرے خیال میں ریموٹ کام بڑی کمپنیوں کے لیے کارآمد ہو گا لیکن سٹارٹ اپ کے لیے یہ کامیاب نسخہ نہیں۔

آخر میں، جلد سے جلد فائر کرو۔ ہر کوئی یہ اصول جانتا ہے لیکن اپناتا نہیں ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے میں اسے بول دوں۔ اور، نکالو اُن لوگوں کو جو آپ کے کلچر کے لیے زہرآلود ہوں اس سے لاتعلق کے وہ کتنے اچھے ہیں اُس کام میں جو وہ کرتے ہیں۔ کلچر کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کن کو آپ ملازمت دیتے ہو، کن کو فائر کرتے ہو اور کن لوگوں کو ترقی دیتے ہو۔

میں نے اس پر ایک بلگ پوسٹ میں تفصیل لکھی ہے۔