یہ چھوٹا سا جائزہ مقابل پر: مقابل سٹارٹ اپ کے لیے ہوا ہے۔ پہلی مرتبہ کے بانی سمجھتے ہیں کہ ۹۹ فیصد سٹارٹ اپ مدمقابل کی وجہ سے فیل ہو جاتے ہیں۔ لیکن ۹۹ فیصد سٹارٹ اپ خودکوشی کی بنا پر فیل ہوتے ہیں۔ اپنے اندر کے معمولات پر توجہ دیں۔ اگر آپ فیل ہو گے، تو اس کا مطلب عموممی طور پر بہترین پراڈکٹ کا نہ بنانا یا ایک بہترین کمپنی بنانے میں ناکامی۔

۹۹ فیصد وقت آپ مدمقابل کو بھول جائیں۔ خاص کر اُن کو بھول جائیں اگر وہ بہت سا پیسہ انوسٹر سے حاصل کر لیں یا پریس میں اپنی تشہیر کریں۔ مدمقابل کی پروا نہ کریں جب تک وہ حقیقت میں پراڈکٹ شائع نہ کر دے اور پھر آپکے مقابل موجود ہو۔ پریس ریلیز لکھنا آسان ہے کوڈ لکھنے سے، جو آسان ہے ایک بہترین پروڈاکٹ بنانے سے۔ ہنری فورڈ کے الفاظ میں: "اُس مدمقابل کی پرواہ کرو جو تمہاری پرواہ ہی نہیں کرتا، لیکن اپنے ہی کاروبار کو بہترین بناتا جاتا ہے۔"

ہر بڑی کمپنی کو آپ سے زیادہ مقابلے کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا جب وہ چھوٹی تھی، اور وہ سب صحیح سلامت نکل آئے۔ ہر وقت ایک مخالف سمت میں حرکت ہوتی ہے۔