زیادہ تر سٹارٹ اپز کبھی نہ کبھی پیسہ ریز کرتے ہیں۔

آپ فنڈز ریز کریں جب آپکو ضرورت ہو یا اچھی شرائط پر یہ میسر ہو۔ احتیاط برتنا اپنی کفایت شعاری کو مت بھولنا یا مسائل کے حل کے لیے پیسے کا استمال نہ کرنا۔ ضرورت کا پیسہ نہ ہونا برا ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ پیسہ تقریباََ ہر وقت برا ہے۔

فنڈز ریز کرنے کا راز ایک اچھی کمپنی کا ہونا ہے۔ باقی تمام چیز جو بانی کرتے ہیں وہ ضرورت سے زیادہ اصلاح وہ صرف ۵ فیصد تک کارآمد ہوتا ہے۔ انوسٹر دیکھتا ایسے کمپنیاں جو بغیر پیسے کے بھی کامیاب ہوں، پیسہ صرف اس لیے لگائے کہ وہ تیزی سے ترقی کر پائیں۔ "اصل کامیابی" کا حصہ اہم ہے، کیونکہ انوسٹر کو پیسہ کی واپسی بڑے پیمانے پر کامیابی پر منحصر ہے، اگر انوسٹر کو یقین ہے کہ آپ ۱۰ ملین ڈالر کما لو گے لیکن آپ بڑی کمپنی بنانے میں ناکام رہو گے، تو وہ آپکی کی کمپنی میں انوسٹمنٹ نہیں کرے گا چاہے آپ کی کمپنی کی قدر کتنی کم کر کے پیش کی گئی ہو۔ ہمیشہ تفصیل دو کیسے آپ بہت بڑی کامیابی حاصل کر پاؤ گے۔

انوسٹر دوہرے ڈر کا شکار ہوتا ہے۔ اگلا گوگل تو نہیں چھوڑ رہا، اور ڈر کے پیسہ ڈوب تو نہیں جائے گا جو بعد میں بیوقوفی بن کر دکھے۔ (بہترین کمپنیوں کے لیے، یہ دونوں ڈر انوسٹر میں رہتے ہیں۔)

یہ ایک برا خیال ہو گا کہ آپ پیسہ ریز کریں جب آپ کی کمپنی کسی قابل نہ ہو۔ آپ اپنی ساکھ کھو دیں گے اور وقت ضائع کریں گے۔

مایوس مت ہوں جب آپ پیسہ ریز کر رہے ہوں۔ بہت سے بہترین کمپنیاں اس میں جہدوجد کرتی ہیں، کیونکہ بہت سے بہترین کمپنیاں شروع میں بری دکھتی ہیں (اور وہ تقریباََ فیشن کے مطابق نہیں دکھتیں۔) جب انوسٹر آپکو "نہ" بولے، تو "نہ" کو قبول کرو وجہ کو نہیں۔ اور یاد رکھو ہر چیز مگر "ہاں" یا "نہ" انوسٹر کے پاس "نہ" بولنے کی بہترین قابلیت ہے، کبھی نہ بھی "شاید ہاں" ہوتی ہے۔

یہ بہت ضروری ہے کے فنڈز ریزنگ کی بات چیت متوازی طور پر آگے بڑھے، اپنے بہترین انوسٹر کو باری باری اس سے مت گزارو۔ انوسٹمنٹ کرنے کا اصول انوسٹر کا خوف کے کہیں یہ کمپنی دوسری کمپنی سے انوسٹمنٹ نہ لے چلے اور اُن سے یہ موقع ضائع نہ ہو جائے۔

یاد رکھو زیادہ طر انوسٹر انڈسٹریز کے متعلق نہیں جانتے۔ اعداد و شمار پر ہی سب سے زیادہ یقین رکھتے ہیں۔

یہ بدل رہے ہے، لیکن زیادہ تر انوسٹر (وائے کمبنیٹر  سے استسناء) بدقسمتی سے لوگوں کے تعارف کے محتاج ہیں تاکہ آپکو سنجیدگی سے سننے۔

صاف شرائط پر زور دو (پیچیدہ شرائط کمپوائڈ ہوتی ہیں اور ہر فنڈز ریزنگ راونڈ کے ساتھ ساتھ مشکل) لیکن زیادہ اُچھلو مت، خاص کر کمپنی کی قدر پر۔ قدر کی قیمت کو اکثر بانیان بڑھا چڑھ کر بیان کرتے ہیں۔ لیکن کمپنی کی انٹرمیڈیٹ قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پہلا چیک ہی سب سے مشکل ہوتا ہے، تو اپنی تمام طاقت اُس کے حصول پر لگا دو، جس کا مطلب اپنی توجہ اُس انوسٹر پر مکروز کرو جو تم کو سب سے زیادہ چاہتا ہے۔ ایک سے زیادہ منصوبہ بنا کر رکھو، جن میں سے ایک تمام فنڈز ریزنگ میں ناکامی ہو، اور لچداری کا ثبوت دو انوسٹر کی دلچسپی پر۔ اگر تم پیسے کو ٹھیک طرح سے استمال کر سکو، اور پیسہ اچھی شرائط پر دستیاب ہو، تو اس کو لینے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

ایک اہم کنجی کمپنی کی پیچنگ کے وقت یاد رکھو، صاف طریقہ سے اپنی کہانی بیان کرو جو سمجھنے کے لیے آسان ہو۔ بےشک سب سے اہم چیز ایک اچھی کمپنی کا وجود ہونا ہے۔ بہت سی سوچیں پیچ کا حصہ بن سکتی ہیں، لیکن کم سے کم آپکو مشن، مسئلہ، پراڈکٹ/سروس، کاروباری ماڈل، ٹیم، مارکیٹ، پیدوار کا تناسب اور فائنینشلز۔

یاد رکھو ہر راؤنڈ میں فنڈنگ کی سطح اُونچی ہوتی ہے۔ اگر آپ محض جازب پریزنٹیشن کی وجہ سے بیج راؤنڈ عبور کر چکے تو اس پر حیران مت ہونا یہ سیریز.اے میں کام نہیں آئے گا۔

اچھے انوسٹر کمپنی میں بہت سی قدر کا اضافہ کرتے ہیں۔ برے انوسٹر قدر میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ زیادہ طر انوسٹر اس کے بیچ میں پائے جاتے ہیں وہ نہ تو قدر میں اضافہ کا موجب بنتے ہیں اور نہ کمی کرتے ہیں۔ انوسٹر جو چھوٹی سے رقم لگاتے ہیں وہ عموممی طور پر آپکے لیے کچھ نہیں کرتے (مثلاََ پارٹی راؤنڈ سے ہوشیار)۔

عظیم بورڈ ممبرز کمپنی کے لیے صارفین کے علاوہ بہترین بیرونی طاقت ہوتے ہیں، بیرونی طاقت کی قدر زیادہ تر بانیان کی سوچ سے زیادہ ہوتی ہے۔ تیار رہو کے کم ویلیویشن پر ایک اچھے بورڈ ممبر کو اپنی کمپنی میں قبول کرنے کے لیے جو کمپنی کے ساتھ کاموں میں شامل ہونا چاہے۔

میرے خیال میں پال گراہم کا یہ مضمون فند ریزنگ سے متعلق بہترین ہے۔