۹۵ فیصد بہترین پروگرامز کو آنے دو

دسمبر ۲۰۱۴

امریکن ٹیکنولوجی کمپنیوں کی رائے ہے کہ ہجرت کو آسان بناؤ تاکہ پروگرامز کو حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ ہجرت کے مخالف کی رائے ہے کہ امریکن لوگوں کو تربیت دو نہ کے غیر ملکیوں کو۔ کوں درست ہے؟

ٹیکنولوجی کمپنیاں درست ہیں۔ مخالفین جو بات سمجھ نہیں پاتے وہ یہ ہے کہ غیر معمولی پروگرامز میں اور اچھے پروگرامز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ آپ لوگوں کو تربیت دے کر اچھا تو کر سکتے ہیں، لیکن آپ اُن کو غیر معمولی نہیں بنا سکتے۔ غیر معمولی پروگرامز کا استدلال اور دلچسپی پروگرامنگ میں صرف تربیت کا نتیجہ نہیں ہے۔ [۱]

امریکہ کہ آبادی دنیا کا ٪۵ ہے۔ تقسم کے اصول پر ٪۹۵ غیر معمولی پروگرامز امریکہ سے باہر پائے جاتے ہیں۔

ہجرت کے مخالفین کو کچھ اور بہانہ بنانا چاہیے ناکہ غیر ملکی پروگرامز کی آمد کا مطلب تنخواہ کو نیچے گرانا ہے۔ لیکن اگر آپ سٹارٹ اپز جن کا حجم ایک حد سے بڑا ہے کہ وہ لوگ قانونی راستے سے بہت سے پروگرامز کو امریکہ میں ہجرت کرواتے ہیں، جس کا مطلب ظاہر ہے امریکہ میں غیر معمولی پروگرامز کی کمی ہے۔ اور وہ اُن کو وہ ہی تنخواہ دیتے ہیں جو کسی امریکن کو دیتے ہیں۔ [۲]

میں نے سٹارٹ اپ کے CEO سے پوچھا جس کے ۷۰ ملازم تھے، اگر آپکو تمام غیر معمولی پروگرام دستایات ہوں تو آپ کتنوں کو کل ہی ملازمت دے دیں گے، اُس کا جواب تھا ۳۰۔ اور یہ سٹارٹ اپ ہے جو بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ سیلیکان وادی میں یہ ہر جگہ ہے۔ سٹارٹ اپ ٹیلنٹ کے معاملے میں محدودیت کا شکار ہیں۔

یہ بہت اچھا ہوتا اگر بہت سے امریکن پروگرامن میں تربیت ہوتے لیکن ۹۵ سے ۵  کا تناسب بےحد زیادہ ہے۔ جبکہ پروگرامز دوسرے ملکوں میں بھی تو تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ ہمیشہ سچ ہو گا اگر کوئی آفت نہ آئے کہ غیر معمولی پروگرامز یا کسی بھی کام میں غیر معمولی لوگ امریکہ سے باہر پیدا ہوں گے۔ [۳]

غیر معمولی قابلیت کا مطلب ہجرت ہے۔ ایک ملک تب ہی دنیا میں غیر معمولی کارگردگی دیکھا سکتا ہے جب بہت سے مہاجر اُس ملک میں اُس شعبہ پر کام کر رہے ہوں۔

اس تمام بات کو عطائی طور پر مان لیا جاتا ہے، اگر ہم بہت سے پروگرامز کو ہجرت کی اجازت دیں تو وہ امریکہ آنا چاہیں گے۔ یہ ابھی تو سچ ہے اور ہمیں نہیں معلوم ہم کتنے خوش قسمت ہیں۔ ہمیں اس کو کھلا رکھنا ہو گا تاکہ بہترین لوگ یہاں آ سکیں اور ہم ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جتنے غیر معمولی پروگرامز یہاں آئیں گے اتنے ہی وہ اور غیر معمولی پروگرامز کو یہاں لائیں گے۔

اگر ہم یہ نہیں کریں گے تو امریکہ کو جہنم رسید ہو جائے گا۔ میں جانتا ہو یہ تیز زبان ہے لیکن لوگ جو اس کے مخالف ہیں وہ اس تمام معاملے میں مخالف طاقتوں کو نہیں جانتے۔ ٹیکنولوجی پروگرامز کو بہت بڑا سہارا دیتی ہے۔ دنیا کی مارکیٹ میں پروگرامز کا اِدھر اُدھر جانا آسان ہو گیا ہے۔ چونکہ بہترین لوگ دوسرے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ جس کا مطلب بہترین پروگرامز کچھ خاص جگوں پر اکھٹے ہو جائیں گے۔ شاید ایک ہی جگہ پر۔

اگر وہ ایک جگہ یہاں امریکہ میں نہ ہوئی تو؟ یہ شاید ابھی غیر یقینی لگتا ہے لیکن اگلے ۵۰ سالوں میں پچھلے ۵۰ سالوں کی طرح تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔

امریکہ کے لیے ممکن ہے کہ وہ ٹیکنولوجی میں سپر پاور رہے اگر وہ صرف کچھ ہزار بہترین پروگرامز کو ہجرت کی اجازت دے دے۔ اگر یہ موقع کھو جاتا ہے۔ تو شاید یہ امریکن سیاستدانوں کی سب سے بڑی احمقانا حرکت، جس کے لیے وہ بعد میں مشہور ہوں۔ اور باقی بڑی غلطیاں کی طرح جن کو ٹھیک کرنا درست نہ ہو، اسے درست کرنے کے لیے کچھ بھی درکار نہیں۔

تو براہ کرم، آگے بڑھو اور اسے درست کرو۔

نوٹ

  1. غیر معمولی پروگرامر کتنا اچھا ہے بامقابل ایک عام پروگرامر کے؟ اتنا کے آپ اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ وہ صرف تیز کام نہیں کرتا باکہ وہ ایجادات کرتا ہے جو ایک عام پروگرامر سوچتا ہی نہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ غیر معمولی پروگرامر انمول ہے، کیونکہ ہر ایجاد کی ایک حد تک مارکیٹ میں قیمت ہوتی ہے۔ لیکن یہ تصور کرنا مشکل نہیں کے ایک غیر معمولی پروگرامر کچھ ایسا ایجاد کرے جس کی قدر ایک عام پروگرامر کی تنخواہ سے ۱۰۰ یا ۱۰۰۰ گنا زیادہ ہو۔
  2. کچھ مشاورتی ادارے H1-B ویزہ بہت زیادہ تعداد میں پروگرامز کو باہر سے لاتے ہیں۔ ان کو لاؤ، لیکن ان لیے قانون بناؤ کیوں کے یہ ٹیکنولوجی کمپنیوں سے مخلتف ہیں۔ ہجرت کے مخالفین کا بولنا کہ فیسبُک اور گوگل جیسی کمپنیوں کی بھی یہ ہی سوچ ہے غلط ہے۔ سستے اور نااہل پروگرامز وہ اپنی صفوں میں شامل نہیں کریں گے کیونکہ اس سے وہ تیزی سے ختم ہو جائیں گے۔
  3. یہ مضمون صرف پروگرامز کے متعلق بات کرتا ہے لیکن ہمیں ڈیزائنر سے پروگرامر اور الیکٹریکل انجینئر کی ہجرت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے لیے شاید "ڈیجیٹل ٹیلنٹ" کی اصطلاح درست ہے۔ یہ بہتر ہو گا اگر اس بحث کو سمیٹا جا سکے نہ کہ ایک نئی بحث کو چھیڑا جائے۔