فروری ۲۰۰۹

ایک اصول جو میں نے پو بوکائٹ سے سیکھا "بہتر ہے کے تھوڑے لوگ کو بہت خوش کرو، بجائے اسکے بہت سوں کو تھوڑا سا خوش کرو"۔ میں حال ہی میں ایک رپورٹر سے کہہ رہا تھا، اگر میں سٹارٹ اپز کو ۱۰ چیزیں بتاؤں تو یہ اُن میں سے ایک ہے۔ پھر میں نے سوچا تو باقی ۹ کونسی ہوں گی؟

جب میں نے لسٹ بنائی تو یہ ۱۳ چیزیں نکلیں۔

  1. اچھے بانیان چنو
    بانیان سٹارٹ اپ کے لیے وہی حیثیت رکھتے ہیں جو زمین کے کاروبار میں جگہ کا مقام۔ آپ گھر کے بارے میں سب کچھ بدل سکتے ہیں سوائے اُس کے مقام کے۔ آپ سٹارٹ اپ کا خیال بدل سکتے ہیں لیکن بانیان نہیں۔ [۱] اور سٹارٹ اپ کی کامیابی کا انحصار اُس کے بانیان سے ہوتا ہے۔

  2. جلدی لانچ کرو
    جلدی لانچ کرو نہ کہ اس کا مطلب کے مارکیٹ میں سب سے پہلے پونچنا ہے، بلکہ جب تک آپ لانچ نہیں کرتے اس کا مطلب آپ نے اس پر کام شروع نہیں کیا۔ لانچ کرنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوتا ہے آپ کو کیا بنانا چاہیے۔ جب تک آپکو یہ اندازہ نہ ہو کہ آپ اپنے وقت کا ضائع کر رہے ہیں۔ تو اصل قدر لانچ کے اؤلین صارفین کو اپنے پروڈیکٹ کے ساتھ منسلک کرنا اور اُن کا استمال دیکھنا ہے۔

  3. اپنے خیال کو ارتقائی مراحل سے گزارو
    یہ لانچ کا دوسرا قدم ہے۔ جلد لانچ کرو اور پھر اس پر تیزی سے تبدیلیاں کرو۔ یہ ایک بڑا مسئلہ ہو گا کہ سٹارٹ اپ کا کام صرف محض خیال کے بنیادی سوچ کو عملی جامہ پہنائے۔ جیسا کے مضمون، میں زیادہ تر خیالات دکھتے ہیں۔

  4. اپنے صارفین کو سمجھو
    سٹارٹ اپ ایک مستطیل کی طرح ہے ایک طرف صارفین اور دوسری جانب آپ نے اُن کی زندگی کو کتنا بہتر کیا ہو۔ [۱] دوسری جہت پر آپ کا زیادہ کنٹرول ہوتا ہے۔ اور بےشک، پہلے میں بڑوتری کا تعلق کتنا آپ نے بہتر دوسری جہت کو کیا ہے اُس سے ہو گا۔ جیسا کے سائنس میں مشکل سوال کے جواب کی تلاش نہیں، بلکہ دیکھنا کونسی چیز صارفین کے پاس موجود نہیں ہے۔ جتنا بہتر آپ صارفین کو سمجھیں گے اتنا بہتر طریقے سے یہ کام کر پائیں گے۔ اس لیے بہت سے کامیاب سٹارٹ اپ وہ بناتے ہیں جس کی بانیان کو خود ضرورت ہوتی ہے۔

  5. کچھ لوگوں کی آپکے کام سے محبت نہ کے بہت سے لوگ اِس پر مبہم (الجھن کہ آپ نے کا اسے مقصد کیا)
    مثالی طور پر آپ چاہیں گے کہ زیادہ تر لوگ آپ کے کام سے محبت کریں لیکن اس ہدف کا سیدھا اصول ممکن نہیں ہے۔ شروع میں آپکو فیصلہ کرنا ہے آیا آپ کچھ صارفین کی کچھ ضرورت کو پورا کرو گے یا تمام صارفین کی کچھ ضرورت کو۔ پہلا قدم اُٹھاؤ۔ صارفین کو بڑھانا آسان ہے بانصبت تمام کو مطمین کرنے کے۔ اور شاید مزید اہم، اپنے آپ سے جھوٹ بولا مشکل ہے۔ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ ٪۸۵ تک اپنا عظیم پروڈیکٹ بنا چکے ہیں، آپ کیسے جانتے ہیں یہ ٪۷۰ یا ٪۱۰ نہیں؟ جبکہ یہ جاننا آسان ہے آپکے پاس کتنے صارفین ہیں۔

  6. حیران کن حد تک صارفین کو بہتر سروس دو
    صارفین گھٹیا رویے کے عادی ہوتے ہیں۔ زیادہ طر کمپنیاں جن کے ساتھ صارفین کا پالا پڑتا ہے اُن کی مارکیٹ کے اُس حصہ پر اجارہداری ہوتی ہے۔ آپ کے اپنے خیالات کہ کیا ممکن ہے لاشعوری طور پر ان تجربات کی بنا کر گر چکے ہیں۔ کوشش کرو اپنی سروس کو حیران کن حد تک بہتر بنانے کی۔ اپنے حد سے آگے نکل کر لوگوں کو خوش کرو۔ وہ حقابقا رہے جائیں گے؛ آپ دیکھو گے۔ سٹارٹ اپ کے اوئل میں، یہ کارآمد ہو گا کے صارفین سروس کو اس سطح پر دو جسے سکیل scale کرنا ممکن نہ ہو، کیونکہ یہ صارفین کو جننے میں آپکی مدد کرے گا۔

  7. بناؤ وہ جس کا شمار کر سکو
    میں نے یہ جؤ کروس سے سیکھا ہے [۳]۔ محض کسی چیز کا شمار کرنا اُس کو بہتر کرنے کی وجہ بنتا ہے۔ اگر آپ اپنے صارفین کے نمبروں کو بڑھانا چاہتے ہو تو ہر روز اُن کو گراف پر پلوٹ plot کرو. آپ خوش ہو گے جب وہ اوپر جائیں گے اور آپ ناخوش ہو گے جب وہ نیچے جائیں گے۔ جلد آپ کو اندازہ ہو جائے گا کونسی چیز ان اعداد کو اوپر لے کر جاتی ہے اور کونسی چیز ان کو گراتی ہے۔ ارتباط: ہوشیار رہو، جس چیز کو تم شمار کر رہے ہو۔

  8. کم خرچ کرو
    جتنا اس کو بتایا جائے وہ کم ہے، کہ سٹارٹ اپ فضول خرچی نہ کرے اور سستے میں چلے۔ بہت سے سٹارٹ اپ اس سے قبل کے صارفین کے لیے کچھ ایسا بنائیں جن کی صارفین کی ضرورت ہو فیل ہو جاتے ہیں، کیونکہ اُن کے پاس پیسہ ختم ہو جاتا ہے۔ تو سستا ہونا تقریباََ تیزی سے تبدیلی کے ساتھ مترادف ہے۔ [۴] لیکن یہ اس سے زیادہ ہے۔ سستا پن کمپنیوں کو جوان رکھتا ہے ایسے ہی جیسا ورزش انسانوں کو۔

  9. رامین نوڈلز منافع بخشی حاصل کرو
    "منافع بخش منافع بخشی" کا مطلب سٹارٹ اپ کو اتنا کمانا ہے کہ بانیان کا خرچہ نکل آئے۔ یہ تیز رفتار پروٹائپ نہیں ہے کاروباری ماڈل کے لیے (شاید یہ ہو بھی)، لیکن یہ انوسٹمنٹ کے عمل کو چلانے کا طریقہ ہے۔ جب آپ "رامین نوڈلز منافع بخش" ہونا حاصل کر لیتے ہیں، یہ آپکے انوسٹر سے تعلقات کو بلکل بدل دیتا ہے۔ یہ حوصلہ افزائی کے لیے بھی اچھا ہے۔

  10. توجہ مت ہٹاؤ
    کوئی چیز سٹارٹ اپ کو فیل نہیں کرتی جیسے توجہ کا ہٹانا۔ سب سے بدترین ہو کام جو پیسہ دیتے ہیں: روزمرہ کی نوکری، کنسلٹنگ consulting، منافع بخش کام جو سٹارٹ اپ سے الگ ہوں۔ سٹارٹ اپ کے پاس شاید لمبے عرصہ تک کی طاقت ہو، لیکن آپ اس پر کام کرنا بند کر دین گے جب آپ کی کام میں خلل پڑے گا کہ آپ ٹیلیفون کا جواب دیں جو آپ کو ابھی پیسے دے رہے ہوں۔ برعکس، فنڈریزنگ اس ہی طرح کا عمل ہے، تو اسے میں بھی کم وقت صرف کرو۔

  11. مایوس مت ہو
    اگرچہ سٹارٹ اپ کی موت کی عموممی وجہ پیسہ کا ختم ہو جانا ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ توجہ ہٹانا ہے۔ یہ تو کمپنی بیوقوف لوگ چلا رہے ہیں (جو کسی طرح کے مشورے سے درست نہیں ہو سکتے) یا چالاک لوگ چلا رہے ہیں جو مایوس ہو جائیں۔ سٹارٹ اپ بہت بڑا اخلاقی وزن ہے۔ اس کو سجمھو اور اسکے نیچے دب نا جاؤ، جیسا کے آپ جھکتے وقت گھٹنوں کا خیال کرتے ہو جب کوئی بھاری چیز اٹھاتے وقت۔

  12. کام مت چھوڑو
    اگر آپ مایوس بھی ہو جاؤ، تو کام مت چھوڑو۔ آپ حیرت انگیز حد تک آگے نکل جاتے ہو اگر آپ ہمت نہیں ہارتے۔ یہ ہر شعبہ میں ممکن نہیں۔ بہت سے لوگ اچھے ریاضی دان نہ بن سکے چاہے انہوں نے کتنی بھی ہمت کی ہو اور ڈٹے رہے ہوں۔ لیکن سٹارٹ اپ اس طرح سے نہیں ہیں۔ بےحد جان مارنا شاید کافی ہو، جب تک آپ اپنے خیال کو بہتر معلومات کے روشنی میں بدلتے رہیں۔

  13. سودے طے ہو نہیں پاتے
    وائیاویب viaweb سے ہم نے ایک چیز سیکھی کہ بہت زیادہ پُرامید نہیں ہونا۔ ہمارے پاس ۲۰ طرح کی سودے مخلتف قسم کے تے نہیں ہوئے۔ پہلے ۱۰ کے بعد ہم نے سودوں کو پسمنظر کی سوچ کی طرح رکھا کہ ہم اِن کو بھول جائیں جب تک یہ اپنے منطقی انجام تک نہ پونچ جائیں۔ یہ حوصلہ کی لیے بہت خطرناک ہے کہ اپنی سوچ کو سودوں کے طے ہونے کے ساتھ منسلک کر لو، اس لیے نہیں کے اس میں اکثر ناکامی ہوتی ہے، بلکہ یہ سوچ سودوں کے نہ ہونے کی وجہ بنتا ہے۔

ان ۱۳ جملوں کو لکھنے کے بعد میں نے سوچا، اگر میں ان میں سے ایک منتخب کروں تو وہ کونسا ہو گا جو اپنے پاس رکھوں۔

صارفین کو سمجھو۔ یہ ہی کنجی ہے۔ سٹارٹ اپ کا اصل کم دولت کی تخلیق ہے؛ جس جہت کا آپ پر سب سے زیادہ کنٹرول ہے وہ یہ کہ آپ نے اپنے صارفین کی زندگی کو کتنا بہتر کیا؛ اور سب سے مشکل کام اس کو جاننا ہے کہ اُن کے لیے کیا پروڈیکٹ تیار کرنا ہے۔ جب آپ یہ جان جائیں کیا تیار کرنا ہے، تو محض بنانے کی کوشش ہوتی ہے، اور بہت سے قابل ہیکرز میں اسکی صلاحیت ہوتی ہے۔

اپنے صارفین کو سمجھنا اس لسٹ کے آدھے اصولوں کا حصہ ہے۔ یہ ہی جلد لانچ کرنے کی وجہ ہے، تاکہ اپنے صارفین کو سمجھا جا سکے۔ اپنے صارفین کو سمجھنا کچھ صارفین کو آپ کے کام سے بہت زیادہ محبت کرنے پر مجبور کر دے گا۔ اور صارفین کو سمجھنے سے آپکے حوصلے میں بھی اضافہ ہو گا، کیونکہ جب ہر چیز آپ کے اردگرد فیل ہو رہی ہو، تو دس لوگ جو آپ کے پروڈیکٹ سے محبت کرتے ہوں آپ کو چلتے رہنے کی ہمت دے گا۔

[۱] یہ ٹائم مشین کے بغیر ممکن نہیں
[۲] عملی طور پر یہ ایک رگڑی کنگی کی طرح ہے
[۳] جؤ کی سمجھ میں اسے ہیولٹ پیکارڈ کے ایک بانی نہ کہا تھا، لیکن اُسے معلوم نہیں کس نے
[۴] ان میں ادل بدل ہو سکتا ہے اگر مارکیٹ بلکل ایک سی حالت میں رہیں۔ چونکہ ایسا نہیں ہوتا، دوگنا کام کرنا، دو گنا زیادہ وقت گزارنے سے بہتر ہے۔