دسمبر ۲۰۱۰
میں سوچ رہا تھا کتنا آسان ہو اگر ہم ان آلات آئی فون، آئی پیڈ اور دوسروں جو اِنڈروئد پر چلتے ہیں ان کو ایک عموممی اصطلاح دے سکیں۔ سب سے قریب ترین "موبائل آلات" ہے، لیکن یہ (الف) ہر موبائل فون پر لاگو ہو سکتا ہے، اور (ب) آئی پیڈ کو مخصوص کر کے نہیں بتاتا۔
کچھ دیر بعد مجھے احساس ہوا کہ ان چیزوں کو ہم جو بعد میں بولیں گے وہ لفظ ہے ٹیبلٹز۔ وہ وجہ کہ ہم انہیں موبائل آلات کے نام سے جانتے ہیں کیونکہ آئی فون آئی پیڈ سے پہلے آیا۔ اگر آئی پیڈ آئی فون سے پہلے آیا ہوتا تو ہم آئی فون کو فون نہ بولتے؛ ہم سوچتے یہ ٹیبلٹ ہے جسے کان سے لگا کر سنا جا سکتا ہے۔
آئی فون ٹیلوفون کا متبادل کم فون کی تبدیل کرنا زیادہے ہے۔ یہ اہم فرق ہے، کیونکہ یہ شروعات کا ایک لمحہ ہے جو بعد میں عام پیٹرن بن جائے گا۔ بہت سے لیکن کافی مخصوص چیزیں جو ہم اپنے سامنے دیکھتے ہیں اُن کی جگہ ٹیبلٹز پر چلنے والی ایپز لے لیں گی۔
یہ جی.پی.ایس، میوزک، اور کمیرے کی مثالوں سے عیاں ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہو یہ لوگوں کے لیے حیران کن ہو گا کتنی چیزیں تبدیل ہو جائیں گی۔ ہم نے ایک سٹارٹ اپ کو فنڈ کیا جو چابیوں کا متبادل تلاش کر رہا ہے۔ یہ عمل کے آپ فونٹ کا سائز بدل سکتے ہیں، محض کتاب پڑھنے کے لیے مخصوص عینکیں کی جگا آئی پیڈ لے لے گا۔ مجھے یہ حیرانی نہیں ہو گی اگر کوئی ایلسیلرومیٹر کی مدد سے باتھر روم کا سکیل تبدیل کر دے۔
ایک ہی آلہ پر تمام سافٹویر کی قدر اس حد تک زیادہ ہے کہ جو چیز سافٹویر میں بدل سکتی ہے بدل جائے گی۔ تو سٹارٹ اپ کے لیے اگلے کچھ سال ایسی چیزوں کو تلاش کرنا ہے جن کو لوگوں کو ابھی احساس نہیں ہوا جن کو ٹیبلٹ نے غیرضروری بنا دیا ہے۔
۱۹۳۸ میں بکمنسٹر فولر نہ
ephemeralization کی اصطلاح دی، جس کے معنی تیزی سے مادی تبدیلوں کا بدلنا اُس میں جسے ہم آج سافٹویر بولتے ہیں۔ ٹیبلٹز دنیا میں انقلابی ہوں گے اس کا مطلب یہ نہیں کے سٹیو جابز اور اُن کی انڈسٹریل ڈزائن کی ٹیم اس کے پیچھے ہے، بلکہ یہ طاقت ٹیبلٹز سب کے پیچے ہے۔ آئی فون اور آئی پیڈ نے دراصل ایک سراخ کر دیا ہے جو
ephemeralization کو اجازت دیتا ہے نئے علاقوں میں جانے کی۔ جس کسی نے ٹیکنولوجی کی تاریخ پڑھی ہے وہ اس کی طاقت کو کم تصور نہیں کر سکتے۔
مجھے فکر ہے کہ ایپل کے پیچے یہ طاقت ہو گی۔ میں نہیں چاہتا دیکھنا ایک ہی طرح کا کلچر جو ہمیں ۸۰ اور ۹۰ کی دہائی میں ممائیکروسافٹ کی صورت میں ملا۔ لیکن اگر ephemeralization ہو طاقت ہے جو ٹیبلٹز کو آگے لے کر جا رہی ہے تو اس سے مقابلہ کرنے کا ایک راستے ہے: اس نظریہ کا بہترین پیٹفارم بن جاؤ۔
یہ بہت اچھا ہوا کے ایپل کے ٹیبلٹز کے اندر ایکسلڑومیٹر ہے۔ ڈویلپزر نے ایکسلڑومیٹر کو اس طرح استمال کیا ہے جس کا ایپل تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ یہ ہی پلیٹفارمز کی فطرت ہے۔ جتنا هرفن مول آلہ ہو گا اتنا ہی کم پیشنگوئی کی جا سکتی ہے کہ اس کو لوگ کیسے استمال کریں گے۔ تو ٹیبلٹز کے بنانے والوں کو سوچنا چاہیے، اس کے اندر اور کیا ڈالا جا سکتا ہے؟ ہارڈویر کے علاوہ سافٹویر بھی۔ اور ہم ڈویلپزر کو کس چیز تک کی رسائی دیں؟ ہیکرز کو ایک انچ دو اور یہ آپ کو میل تک کا سفر طے کروا دیں گے۔