ٹویٹر کے بارے کیا خاص بات ہے

اوم ملک حالیہ لوگوں میں سے ہے، جن کو سوال ہے ٹویٹر کے بارے میں کیا خاص ہے۔

وجہ یہ ایک معلومات کی ترسیل کا نیا طریقہ ہے، جہاں آپ ریسپینٹس recipients کا نہیں بتانتے۔ نئے پرٹوکول نایاب ہوتے ہیں۔ یا زیادہ ٹھیک، نئے پروٹوکول جو مشہور ہو جائیں۔ کچھ گنے چنے ہی ہیں جو استمال ہوتے ہیں: (TCP/IP (the Internet), SMTP (email), HTTP (the web وغیرہ۔ تو کوئی بھی نیا پروٹوکول ایک بڑی بات ہوتا ہے۔ لیکن ٹویٹر ایک پروٹوکول ہے جس کی مالیت کمپنی کے پاس ہے۔ یہ مزید نایاب چیز ہے۔

دلچسپ یہ کے ٹویٹر کے مالکان نے اس سے معاشی فائدہ اٹھانے میں دیر کی ہے، جو لمبے عرصہ تک اس کے لیے فائدہ کا باعث بن سکتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے اس پر زیادہ کنٹرول نہیں کیا۔ ٹویٹر پرانے پروٹوکول کی طرح دکھتا ہے۔ لیکن ہم بھول جاتے ہیں یہ ایک کمپنی کی مالیت ہے۔ اس ہی چیز نے شاید ٹویٹر کو پھیلانے میں آسانی کی۔