اس سورۃ کے زمانۂ نزول کے بارے میں قریباً اتفاق ہے کہ غزوئہ بنی مصطلق کے دوران یا اس کے فوراً بعد اس کا نزول ہوا. اگرچہ اس غزوے کا قطعی زمانہ معین کرنا خاصا مشکل ہے اور اس بارے میں کچھ اختلاف رائے بھی پایا جاتا ہے‘تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ غزوہ مدنی دور کے قریباً وسط میں پیش آیا اور اس موقع پر بعض معین واقعات ایسے سامنے آئے کہ جن کے پس منظر میں جب یہ آیات نازل ہوئیں تو انہوں نے ’’نفاق‘‘ کے موضوع پر ایک نہایت جامع مضمون کی حیثیت اختیار کر لی.