مسلمانوں کوآمادۂ عمل کرنے کے لیے ترغیب و ترہیب اور سلوک قرآنی منزل بہ منزل سورۃ الحدید کی آیت ۱۶ تا۱۹ کی روشنی میں!

سورۃ الحدید کی آیات ۱۶ تا ۱۹


اعوذ باللّٰہ من الشَّیطٰن الرَّجیم 
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلَمۡ یَاۡنِ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُہُمۡ لِذِکۡرِ اللّٰہِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الۡحَقِّ ۙ وَ لَا یَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلُ فَطَالَ عَلَیۡہِمُ الۡاَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ ؕ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۱۶﴾اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یُحۡیِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ قَدۡ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۷﴾اِنَّ الۡمُصَّدِّقِیۡنَ وَ الۡمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقۡرَضُوا اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَہُمۡ وَ لَہُمۡ اَجۡرٌ کَرِیۡمٌ ﴿۱۸﴾وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖۤ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الصِّدِّیۡقُوۡنَ ٭ۖ وَ الشُّہَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ لَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ وَ نُوۡرُہُمۡ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ ﴿٪۱۹﴾ سورۃ الحدید کا چوتھا حصہ چار آیات (۱۶ تا ۱۹) پر مشتمل ہے. ان آیاتِ مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے قبل ان کا ایک رواں ترجمہ کر لیجیے:

’’کیا ابھی وقت نہیں آیا ہے اہل ایمان کے لیے کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد کے لیے اور (وہ تسلیم کر لیں اس سب کو) جو حق میں سے نازل ہوا ہے؟ اور نہ ہو جائیں ان لوگوں کے مانند جنہیں کتاب دی گئی تھی پہلے‘ تو ان پر ایک طویل مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہو گئے‘ اور ان میں بہت سے فاسق و فاجر ہیں. جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد از سر نو زندگی عطا فرما دیتا ہے. ہم نے تمہارے لیے اپنی آیات کو واضح کر دیا ہے تاکہ تم عقل 
سے کام لو. یقینا صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں‘ اور جو قرض دیں اللہ کو قرض حسنہ‘ ان کو یقینا کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیے بڑا باعزت اجر ہے. اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اُس کے رسولوں پر وہی ہیں صدیق اور شہید اپنے ربّ کے پاس. ان کے لیے محفوظ ہے ان کا اجر بھی اوران کا نور بھی .اور جنہوں نے کفر کیا اور تکذیب کی ہماری آیات کی تو وہی ہیں جہنم والے.‘‘