اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ … اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنُؤْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَا ھَادِیَ لَہٗ، وَنَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَنَشْھَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُـہٗ. اَمَّا بَعْدُ فَاِنَّ خَیْرَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ، وَخَیْرَ الْھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍ ، وَشَرَّ الْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُھَا، وَکُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ، وَکُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ، وَکُلَّ ضَلَالَۃٍ فِی النَّارِ 

کل حمد و ثنا اللہ کے لیے ہے کل تعریف اور شکر و سپاس اللہ کے لیے ہے. ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں‘ اور اس سے مدد چاہتے ہیں‘ اور اس سے بخشش و مغفرت طلب کرتے ہیں‘ اور اس پر ایمان لاتے ہیں‘ اور اس پر توکل کرتے ہیں. اور ہم اللہ کی پناہ میں آتے ہیں اپنے نفسوں کی شرارتوں سے اور اپنی بداعمالیوں سے. جس کسی کو اللہ ہدایت دے دے تو کوئی اسے گمراہ کرنے والا نہیں ہے‘ اور جسے وہ گمراہ کر دے تو اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں. اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ‘ وہ اکیلا ہے‘ اس کا کوئی شریک نہیں‘ اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہمارے سردار اور ہمارے آقا محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں. ازاں بعد یقینا سب سے اچھی بات اللہ کی کتاب ہے‘ اور سب سے اچھا طریقہ محمد کا طریقہ ہے‘ اور بدترین معاملات وہ ہیں جو (دین میں پیدا کردہ) نئے کام ہیں‘ اور ہر نیا کام بدعت ہے‘ اور ہر بدعت گمراہی ہے‘ اور ہر گمراہی آگ میں (لے جانے والی) ہے. 
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ