موضوع سے متعلق آیاتِ قرآنیہ

٭ اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا (المائدۃ:۳
’’آج مکمل کر دیا میں نے تمہارے لیے تمہارا دین اور پوری کر دی تم پر اپنی نعمت اور پسند کر لیا تمہارے لیے اسلام کو بطورِ دین.‘‘

٭ 
وَ مَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ٭ وَ مَا نَہٰىکُمۡ عَنۡہُ فَانۡتَہُوۡا (الحشر:۷
’’جو کچھ رسول تمہیں دیں وہ لے لو اور جس سے منع کر دیں اس سے رُک جاؤ.‘‘

٭ 
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ لَا تُبۡطِلُوۡۤا اَعۡمَالَکُمۡ ﴿۳۳﴾ (محمد) 
’’اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول  کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال ضائع نہ کرو.‘‘ 
٭ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیِ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ (الحجرات:۱
’’اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو.‘‘

٭ 
فَاِنۡ تَنَازَعۡتُمۡ فِیۡ شَیۡءٍ فَرُدُّوۡہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوۡلِ … (النسائ:۵۹
’’اور اگر جھگڑا ہو جائے تمہارے درمیان کسی معاملے میں تو پھیردواسے اللہ اور اس کے رسول  کی طرف.‘‘

٭ 
مَنۡ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدۡ اَطَاعَ اللّٰہَ ۚ (النسائ:۸۰
’’جس نے اطاعت کی رسول  کی تو درحقیقت اُس نے اطاعت کی اللہ کی.‘‘

٭ 
وَ اَنَّ ہٰذَا صِرَاطِیۡ مُسۡتَقِیۡمًا فَاتَّبِعُوۡہُ ۚ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمۡ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ ؕ (الانعام:۱۵۳
’’اور یہ کہ یہی ہے میری سیدھی راہ‘ سواسی پر چلو‘ اور مت چلو دوسرے راستوں پر کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے جدا کردیں.‘‘