۱) گمراہ کن فرقوں کے اعتقادات: باطل عقائد‘ مثلاً قبروں پر مرادیں مانگنا.
۲) غیر مشروع نماز‘ روزہ یا عید: مثلاً عید میلاد النبیؐ منانا.
۳) عبادات کی ادائیگی غیر شرعی طریقے پر کرنا. مثلاً: اذکار اور دعائیں اجتماعی طور پر آواز سے آواز ملا کر پڑھنا یا قرآن خوانی اور ایصالِ ثواب کے لیے محفلیں منعقد کرنا. 

٭ اپنے اوپر عبادات میں اتنی سختی برتنا کہ وہ سنت ِ رسول  سے تجاوز کر جائے. مثلاً شادی نہ کرنا‘ یا ہمہ وقت عبادات میں لگے رہنا.

٭ مشروع عبادت کو کسی وقت کے لیے خاص کر لینا جسے شریعت نے خاص نہ کیا ہو. مثلاً شب معراج(۲۷رجب) کو خاص طور پر نوافل کا اہتمام کرنا.