حرفِ آخر

بدعت اور اختلافی مسائل بہت حساس موضوعات ہیں. ان پر قلم اٹھانے کے لیے بہت ہمت چاہیے جو مجھ میں نہیں ہے. میرا علم بھی بہت محدود ہے جبکہ بڑے بڑے علماء کی تفصیلی تصانیف ان موضوعات پر موجود ہیں. میں نے اس مضمون کی تیاری میں والد محترم ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی کیسٹ Au 16-11 ا ور تفہیم السنۃ سے مدد لی ہے‘ علاوہ ازیں چند مستند کتب احادیث سے بھی استفادہ کیا ہے. بہت سی بہنوں کے اصرار پر کہ اختصار کے ساتھ کچھ دلائل ہمیں دیے جائیں تاکہ مروّجہ حصول وایصالِ ثواب کے غلط طور طریقوں کے بارے میں عوام الناس میں قرآن و سنت کی روشنی میں صحیح دینی شعور کو اجاگر کیا جائے‘ میں نے اپنی کم علمی کے باوجود اس موضوع پر قلم اٹھانے کی جسارت کی ہے اور کوشش کی ہے کہ اسے حتی الامکان مختصر کیا جائے تاکہ لوگوں میں عام کرنا آسان ہو.اگرچہ تحریر میں بہت سی غلطیاں ہوں گی‘ ان سے صرفِ نظر کی درخواست ہے. لیکن دینی نقطہ ٔنگاہ سے کوئی غلطی ہو گئی ہو تو اسے اپنی دینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مجھے ضرور آگاہ کریں. شکریہ!

طالبہ دعائے خیر