اب میں چاہتا ہوں کہ آپ کے سامنے اس کی وضاحت کر وں. اس سلسلے میں‘ میں آپ کے سامنے تاریخی پس منظر لانا چاہتا ہوں کہ یہودیوں ‘ عیسائیوں اور مسلمانوں کے روابط کیا ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں کیا تبدیلیاں آئیں؟ یہ بہت اہم تاریخی موضوع ہے اور میری کتاب ’’سابقہ اور موجودہ مسلمان امتوں کا ماضی‘ حال اور مستقبل‘‘ میں بھی یہ چیزیں کسی حد تک زیر بحث آئی ہیں. تاہم میری آج کی گفتگو چونکہ ایک نئے عنوان کے تحت ہو رہی ہے لہٰذا اس کے حوالے سے میں آپ کے سامنے کچھ نئی چیزیں بھی رکھ رہا ہوں اور اس کی ترتیب بھی نئی ہے. یہود و نصاریٰ کے باہمی تعلقات کو مختلف ادوار کے حوالے سے سمجھنا چاہیے.