اس کے بعد حضرت مسیحؑ کی دنیا میں دوبارہ آمد (Second coming of Jesus) کا معاملہ لیجیے. اس کے ہم بھی قائل ہیں اور وہ بھی قائل ہیں. ہم بھی کہتے ہیں کہ وہی عیسیٰ علیہ السلام ابن مریم قیامت کے قریب دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے اور وہ بھی یہی مانتے ہیں. چنانچہ یہ چار عقیدے ہمارے اور ان کے مابین مشترک ہیں‘ جبکہ ان چاروں میں یہودی ان سے مختلف ہی نہیں‘ ان کے متضاد عقائد رکھتے ہیں. لہٰذا میں پھر یہ کہہ رہا ہوں کہ عیسائیوں کو دوست دشمن کی پہچان ہونی چاہیے.