قرآن حکیم کا ایک حصہ وہ ہے جو دلائل و براہین پر مشتمل ہے آیاتِ آفاقی اور آیاتِ انفسی سے استشہاد کرتے ہوئے توحید کے دلائل‘ ایمان باللہ اور ایمان بالآخرت کے دلائل اور ’’تلاوتِ آیات‘‘ سے قرآن کا یہ حصہ مراد ہے. اور سب سے پہلے قرآن کا یہی حصہ نازل ہوا.