سلوکِ محمدیؐ سے انحراف کے اسباب

قرآن و سنت کی ایک بنیادی اصطلاح ’’احسان‘‘ جس کے لیے بعد کے ادوار میں ’’تصوف‘‘ کا لفظ اختیار کر لیا گیا‘ اس کے مقاصد اور اس کے منصوص و مسنون اور ماثور طریقوں پر ہم گفتگو کر چکے ہیں. اب ہمارے سامنے موضوع یہ ہے کہ اس ضمن میں حضور کے بتائے ہوئے راستے سے انحراف کس نوعیت کا تھا اور یہ کن اسباب سے ہوا؟ اس بحث کو میں دو عنوانات کے تحت بیان کرنا چاہتا ہوں.