شروع میں میں نے مجلس احرارِ اسلام کا تذکرہ کیا تھا. اسی طرح ما ضی میں ہمارے ہاں خاکسار تحریک کا بھی بہت بڑا شہرہ ہوا‘ لیکن اب یہ دونوں جماعتیں تاریخ کے عجائب گھر کی زینت بن چکی ہیں. البتہ ان سے وابستہ مخلص افراد کو میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ ایسی نئی تحریکوں میں شامل ہو جائیں جو ان کے نظریات سے قریب تر ہیں اور ان کی تقویت کا باعث بنیں.