- واقعۂ معراج کی حقیقت و اہمیت
- سفرِ معراج کی غرض و غایت
- روایاتِ معراج میں اختلاف کی حقیقت
- سفرِ معراج کی عقلی توجیہہ
- آیہ اسراء کی تشریح و توضیح
- عبدیت و رسالت میں فرقِ مراتب 385
- چند وضاحت طلب پہلو 389
- واقعہ معراجحدیثِ نبویﷺ کے آئینے میں
- سورۃ النجم میں مشاہداتِ معراج کا ذکر
- معراج اور روئیت باری تعالیٰ 398
- ’’مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰی ‘‘ کا مفہوم 401
- حدیثِ معراج کا تسلسل
- اُمت کے لئے معراج کے تحفے 404
- ّمشرکین کا ردّ عمل
- ابو بکر ؓ کی تصدیق
- واقعہ معراج سے متعلق احادیث اور آثارِ صحابہ ؓ
اعوذ باللّٰہ من الشیطٰن الرجیم
بِسمِ اللہِ الرّحمٰنِ الرَّحِیمِ
سُبۡحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسۡرٰی بِعَبۡدِہٖ لَیۡلًا مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ اِلَی الۡمَسۡجِدِ الۡاَقۡصَا الَّذِیۡ بٰرَکۡنَا حَوۡلَہٗ لِنُرِیَہٗ مِنۡ اٰیٰتِنَا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡبَصِیۡرُ ﴿۱﴾ (الاسراء)
مَا کَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰی ﴿۱۱﴾اَفَتُمٰرُوۡنَہٗ عَلٰی مَا یَرٰی ﴿۱۲﴾وَ لَقَدۡ رَاٰہُ نَزۡلَۃً اُخۡرٰی ﴿ۙ۱۳﴾عِنۡدَ سِدۡرَۃِ الۡمُنۡتَہٰی ﴿۱۴﴾عِنۡدَہَا جَنَّۃُ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۱۵﴾اِذۡ یَغۡشَی السِّدۡرَۃَ مَا یَغۡشٰی ﴿ۙ۱۶﴾مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَ مَا طَغٰی ﴿۱۷﴾لَقَدۡ رَاٰی مِنۡ اٰیٰتِ رَبِّہِ الۡکُبۡرٰی ﴿۱۸﴾ (النجم)
بِسمِ اللہِ الرّحمٰنِ الرَّحِیمِ
خطبۂ مسنونہ اور تلاوتِ آیات کے بعد:
آج سے چودہ سو چھ (۱۴۰۶) برس قبل ۲۷؍ رجب کی ایک شب وہ محیر ّالعقول واقعہ پیش آیا تھا جسے ہم ’’معراج‘‘ کے نام سے جانتے ہیں. معراج کے بارے میں کتب احادیث میں جو روایات ملتی ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ عظیم واقعہ ہجرتِ مدینہ سے ڈیڑھ سال قبل پیش آیا جب کہ نبی اکرمﷺ کی عمر شریف قریباً باون برس تھی.