انسان کے متذکرہ بالا لطائف ِثلاثہ میں سے ادنیٰ ترین لطیفہ نفس ہے جس کے اعتبارسے بلاشبہ انسان ایک ترقی یافتہ حیوان ہے اور جو بالکلیہ عالم خلق سے تعلق رکھتا ہے‘ چنانچہ اس کا رجحانِ اصلی عالم اَسفل ہی کی جانب ہے اور اس کی گہرائیوں میں واقعتا ’’اَمَّارَۃٌم بِالسُّوْءِ‘‘ ہی کا طوفان موجزن ہے ‘جس کا ایک پہلو سے مشاہدہ کیا مارکس نے‘ دوسری جانب سے مشاہدہ کیا فرائڈ نے اور تیسری طرف سے مطالعہ کیا ایڈلر نے‘ اور یہی ہے وجودِ انسانی کا وہ جانب ِاَسفل جس کے بار ے میں کچھ حقائق منکشف ہوئے ڈاروِن پر!