’فرائض دینی کا جامع تصور‘ 


کے موضوع پر قرآن اکیڈمی ‘ ماڈل ٹاؤن ‘ میں مرکزی انجمن خدام القرآن لاہورکے زیر اہتمام چھ روزہ محاضرات ۲۳تا۲۸؍مارچ۱۹۸۵ء 
٭محاضرات کے لیے شائع شدہ ہینڈ بل کا عکس
٭ عریضہ بنام علماء کرام
٭ میرے تصورِ فرائضِ دینی کا خلاصہ 

شائع شدہ ‘ حکمت ِقرآن‘ مارچ‘اپریل۱۹۸۵ء 
٭ رودادِ محاضرات 
شائع شدہ ’حکمت ِقرآن‘ مئی ۱۹۸۵ء 
٭ خطبۂ جمعہ‘ مسجد دارالسلام‘ باغِ جناح‘ لاہور 
۲۹؍مارچ ۱۹۸۵ء 

مشتمل بر تذکرہ پروفیسر یوسف سلیم چشتی مرحوم محاضرات کی شاندار کامیابی پر اظہارِ تشکر مولانا سید مظفر حسین ندوی (مظفر آباد‘ آزاد کشمیر ) کا تعارف اور ان کی تقریر کے ایک اہم نکتے کی وضاحت (شائع شدہ میثاق‘ مئی ۱۹۸۵ء) 
ان شاء اللہ‘ اس سال قرآن اکیڈمی ماڈل ٹاؤن ‘ لاہور میں ۲۳ تا ۲۸مارچ ۱۹۸۵ء روزانہ بعد نماز مغرب مرکزی انجمن خدام القرآن لاہورکے زیر اہتمام سالانہ محاضراتِ قرآنی کا موضوع:

’’قرآن کا تصورِ فرائض دینی‘‘ ہو گا‘ جس میں ان شاء اللہ العزیز جملہ مکاتب فکر کے جید علماء کرام حصہ لیں گے. 

ذیلی عنوانات: عبادتِ ربّ‘ شہادت علی الناس‘ اقامت دین جہاد فی سبیل اللہ‘ التزامِ جماعت‘ بیعت سمع و طاعت

؏ ’’صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے!‘‘
’’حکمت قرآن‘‘ مارچ.اپریل ۱۹۸۵ء