حلقہ مستشارین تنظیم اسلامی

(۱) الحمد للہ کہ مولانا اخلاق حسین قاسمی مہتمم وشیخ التفسیر‘ جامعہ رحیمیہ‘ مرکز حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ ‘ خواجہ میر درد روڈ‘ نئی دہلی (بھارت) نے تنظیم اسلامی کے حلقہ مستشارین میں باضابطہ شمولیت قبول فرما لی ہے! 

(۲) مولانا سید وصی مظہر ندوی‘ مہتمم جامعہ اسلامیہ‘ ٹھنڈی سڑک‘ حیدر آباد (سندھ) کو ان کے ایسی تنظیم کے ساتھ وابستگی اختیار کرلینے کی بنا پر جس کے روح رواں اور ناظم ’رجم‘ کو اسلامی حد تسلیم نہیں کرتے‘ بصد رنج و افسوس تنظیم اسلامی کے حلقہ مستشارین کی رکنیت کی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا گیا ہے.

المعلن : (چودھری) غلام محمد ‘ قیم تنظیم اسلامی ‘پاکستان