اور اس کے ساتھ خود لاہور میں "حلقہ ہائے مطالعہ قرآن" کو جو وسعت حاصل ہوگئی تھی. اور میرے نوجوان ساتھیوں نے جس طرح اس تحریک میں عملاً حصہ لینا شروع کردیا تھا اس کا اندازہ بھی اسی پرچے میں شائع شدہ حسبِ ذیل تفصیل سے ہوسکتا ہے:

1. حلقہ ہائے مطالعہ قرآن لاہور کا مرکزی اجتماع ہر اتوار کی صبح کو آج کل ساڑھے آٹھ بجے جامع مسجد خضراء سمن آباد میں منعقد ہوتا ہے جس میں ڈاکٹر اسرار احمد قرآن کا سلسلہ وار درس دیتے ہیں. (آج کل سورۂ انعام زیر درس ہے).

نوٹ:

1. اس اجتماع میں خواتین بھی شریک ہوتی ہیں.
۲. ہر انگریزی ماہ کے پہلے اتوار کو ڈاکٹر صاحب کے سفر کراچی کے باعث اس اجتماع میں محترم خالد مسعود صاحب درس دیتے ہیں. 
۲. حلقہ ہائے مطالعۂ قرآن لاہور کے اجتماعات میں دوسرے نمبر پر وہ دو اجتماع ہیں جن میں آج کل مطالعۂ قرآن کے منتخب نصاب کا سلسلہ وار درس جاری ہے: یعنی . 

۱. ہر جمعرات کو بعد نماز مغرب جامع مسجد ہرن روڈ، کرشن نگر میں.. اور 
۲. ہر جمعہ کو بعد نماز مغرب مسجد اقبال کالونی، گڑھی شاہو میں
ان دونوں مقامات پر درس ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ہی دیتے ہیں. ان اجتماعات کا اصل مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں رفقاء مطالعۂ قرآن کے اس منتخب نصاب کو اس طرح ذہن نشین کرلیں کہ پھر خود بھی بیان کرسکیں تاکہ قرآن حکیم کی جانب توجہ و التفات کی عام رو چل نکلے.

۳. لاہور میں مطالعۂ قرآن حکیم کے اس نظام میں تیسرے نمبر پر چھ حلقے ہیں جن کے اپنے اجتماعات ہفتہ وار ہوتے ہیں اور جن میں وہ رفقاء درس کی ذمہ داری نباہ رہے ہیں جنہوں نے منتخب نصاب کے بیان پر کمرِ ہمت کس لی ہے. ان تمام حلقوں میں ہر مہینے میں ایک بات ڈاکٹر اسرار احمد بھی شریک ہوتے ہیں اور درس قران مجید دیتے 
ہیں. ان حلقوں کے پروگرام کی تفصیل حسب ذیل ہے:

1. حلقہ ساندہ (تاج مسجد، ملک کالونی، قلعہ حکیماں، ساندہ)
۲. حلقہ ڈھولنوال (مسجد ذیلداراں ڈھولنوال. ملتان روڈ)
۳. حلقہ سنت نگر (غنی مسجد بابو محلہ، سنت نگر)
۴. حلقہ انجینئرنگ یونیورسٹی (کمرہ مسجد زبیر ہال. انجینئرنگ یونیورسٹی)
۵. حلقہ میڈیکل کالج (مسجد میڈیکل کالج ہاسٹل، میکلوڈ روڈ)
۶. حلقہ نیو یونیورسٹی کیمپس (مسجد ای بلاک، سٹاف کالونی)
۴. حلقہ ہائے مطالعۂ قرآن لاہور کے تنظیمی سلسلے میں چوتھے نمبر پر سمن آباد اور اس کی نواحی آبادیوں میں قائم شدہ آٹھ ذیلی حلقے ہیں جن کا مقصد اصل میں یہ ہے کہ گزشتہ چار ساڑھے چار سالوں کے دوران میں سمن آباد اور اس کی نواحی بستیوں کے جو لوگ تعلیم و تعلمِ قرآن کے اس کام سے متعارف ہوئے ہیں انہین تدریجاً ایک فطری تنظیم میں منسلک کیا جائے. ان حلقوں میں ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی شرکت طے نہیں ہے بلکہ ان میں مطالعۂ قرآن کی جملہ ذمہ داریاں دوسرے رفقاء ہی نباہ رہے ہیں.. ان کے ہفتہ وار اجتماعات کے پروگرام کی تفصیل حسبِ ذیل ہے: 

نمبر شمار: نام حلقہ: مقامِ اجتماع

۱ رسول پارک اور نیا مزنگ برمکان محمد رشید صاحب ۴۶. رسول پارک
۲. اسلامیہ پارک، چوبرجی کوراٹرز برمکان چوہدری نذیر احمد ۲۳. پونچھ روڈ
۳. سمن آباد میں اور ۲۱ ایکڑ سکیم بر مکان چوہدری نصیر احمد صاحب۶. ایل، سمن آباد
۴. سمن آباد ایکسٹینشن. مسجد خضراء
۵. نیو سمن آباد اور چاہ جموں والا بر مکان سید اسحاق علی ۱۳۶. این، سمن آباد
۶. چودھری کالونی، پکی ٹھٹھی بر مکان چودھری دین محمد
نیشنل بنک کالونی ۶۳۶. این (نزد امامیہ مسجد)
۷. مسلم کالونی اور سٹیٹ بنک کالونی، بر مکان ترین صاحب ۳۶. ایس ۱۲ بسطامی روڈ 
۸. غلام نبی کالونی، جسٹس شریف سکیم، برمکان سردار محمد سردار بلڈنگ.