سالانہ اجلاس اور انتخابات

انجمن کے قیام سے آج تک الحمد للہ ہر سال باقاعدگی کے ساتھ انجمن کا سالانہ اجلاسِ عام منعقد ہوتا رہا ہے. جس کا باضابطہ اخبارات میں اشتہار کے ذریعے اعلان کیا جاتا ہے. اب تک ۱۷ سالانہ اجتماعات منعقد ہوچکے ہیں اور ان مواقع پر صدر مؤسس کا خصوصی خطاب اس پروگرام کا مستقل حصہ رہا ہے. علاوہ ازیں قواعد و ضوابط کے مطابق ہر دو سال بعد مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کی مجلس منتظمہ کا انتخاب بذریعہ بیلٹ (خفیہ رائے دہی) عمل میں آتا ہے... علاوہ ازیں ہر ماہ انجمن کی مجلس منتظمہ کا اجلاس انتہائی باقاعدگی کے ساتھ ہورہا ہے جس میں اکیڈمی اور انجمن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوتی ہے.