اس موقع پر مناسب معلوم ہوتا ہے کہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کے فنڈز کا ایک عمومی جائزہ بھی ہدیۂ قارئین کردیا جائے. 

قیام انجمن سے لے کر دسمبر ۱۹۸۹ء تک گویا سترہ سال ایک ماہ کی مدت میں 
۱. مؤسسین، محسنین اور مستقل ارکان کا یکمشت زرِ تعاون ۱۳۳۷۰۰۰روپے
۲. جو رقوم بطور ماہانہ زر تعاون وصول کی گئیں ۲۱۱۳۲۶۶ روپے
۳. جو رقوم بطور عطیات عمومی وصول کی گئیں ۲۹۵۰۸۲۹روپے
۴. جو رقوم بطور زکوۃ وصول کی گئیں ۲۲۸۲۴۱۹ روپے
۵. جو رقوم بطور قرآن اکیڈمی عطیات وصول کی گئیں ۲۱۵۵۳۵۳ روپے
۶. جو روقوم برائے تعمیر قرآن کالج آڈیٹوریم وصول کی گئیں ۷۳۵۷۰۱۳ روپے

میزان ۱۸۱۹۵۸۸۰ روپے گویا انجمن کے قیام سے لے کر دسمبر ۸۹ء تک مبلغ ایک کروڑ، ۱کاسی لاکھ، پچانوے ہزار، آٹھ صد، اسی روپے مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کو اپنے معاونین سے حاصل ہوئے. اگرچہ یہ رقم موجودہ حالات میں کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتی تاہم اس مادہ پرستانہ دور میں بغیر کسی سیاسی نعرہ بازی یا فرقہ وارانہ اپیل کے خالصتاً قرآن حکیم کے علوم و معارف کی اشاعت کی غرض سے اتنی رقم کا فراہم ہوجانا بھی اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم کے باعث ہی ممکن ہوسکا ہے. 

اب بعض عنوانات کے تحت انجمن کی کارگزاری کی ایک مختصر رپورٹ بلکہ جھلک پیش خدمت کی جا رہی ہے. اس سلسے میں تحریر کی ناپختگی پر پیشگی معذرت قبول فرمائیں.