یہ رپورٹ دو سال قبل ۹۹ء میں مرتب کی گئی تھی. بعد کے سالوں میں دورۂ ترجمۂ قرآن کے پروگرام نہ صرف یہ کہ حسبِ سابق پاکستان کے متعدد بڑے شہروں میں پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں منعقد ہوئےبلکہ امریکہ میں نیو یارک کے علاوہ شکاگو میں بھی گزشتہ دو سالوں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران باقاعدہ دورۂ ترجمۂ قرآن کے پروگراموں کا انعقاد ہوا. پہلی بار یہ پروگرام اسلامک سنٹر شکاگو سٹی میں منعقد ہوا. شکاگو میں ترجمہ قرآن کی سعادت دونوں بار جناب حافظ عاکف سعید کے حصے میں آئی گزشتہ سال نیو یارک میں دورۂ ترجمۂ قرآن کے دو پروگرام ہوئے. انجمن کے صدر مؤسس ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے مسلم سنٹر فلشنگ میں انگریزی زبان میں دورۂ ترجمۂ قرآن کی ریکارڈنگ مکمل کروائی. واضح رہے کہ قبل ازیں انگریزی میں نصف دورۂ ترجمۂ قرآن کی ریکارڈنگ اسی مقام پرچار سال قبل عمل میں آئی تھی. علاوہ ازیں لانگ آئی لینڈ نیو یارک میں Bayshore کی مسجد میں ڈاکٹر طاہر خاکوانی صاحب نے اردو زبان میں دورۂ ترجمۂ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی.

فالحمد للہ علیٰ ذلک 
۱۳؍ اکتوبر ۲۰۰۱ء