امت مسلمہ کے عروج وزوال

امت مسلمہ کے عروج وزوال کے دو اَدوار 
اور 
موجودہ احیائی مساعی کا اجمالی جائزہ 


کتاب کے حصہ دوم کا یہ پہلا باب امت مسلمہ کی چودہ سو سالہ تاریخ کے ایک مختصر جائزے پر مشتمل ہے جو نہایت جامع بھی ہے اور فکر انگیز بھی. نیز چودھویں صدی ہجری کی احیائی مساعی کا ایک جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے تنظیم کے قیام کے پس منظر کو سمجھنے کو بھی مدد ملتی ہے اور اس احیائی عمل کے ساتھ تنظیم اسلامی کا ربط اور تسلسل بھی واضح ہوتا ہے.

بانیٔ محترمؒ کی یہ گراں قدر تحریر ماضی میں ’’تنظیم اسلامی کا تاریخی پس منظر‘‘ کے عنوان سے کتابچے کی صورت میں شائع ہوتی رہی. بانی محترمؒ نے ۱۹۷۴ء میں شائع شدہ اس تحریر کے لئے ۱۹۹۱ء میں ایک تقدیم بھی سپردِ قلم فرمائی تھی جو خود اپنی جگہ نہایت افادیت کی حامل ہے. اس تقدیم کے ساتھ ساتھ موضوع کی مناسبت سے مولاناسید ابواعلیٰ مودودیؒ کے ایک جامع مضمون پر مشتمل ضمیمہ بھی اسی باب کا حصہ بنا کر ہدیۂ قارئین کیاجارہا ہے. یہ بات نوٹ فرمالیں کہ اس تحریر سے متعلق حواشی خود بانی محترمؒ کے تحریر کردہ ہیں، سوائے اُن حواشی کے جن کے اختتام پر قوسین میں مرتب لکھا ہوا ہے. (مرتب)