مع توضیحات و تقاریظ

زیر نظر باب چار حصوں پر مشتمل ہے آغاز اُس تقدیم سے ہوتا ہے جو بانیٔ محترمؒ نے ۱۹۹۱ء میں ’’تعارف ِ تنظیم اسلامی‘‘ نامی کتابچے کیاشاعت کے موقع پر تحریر فرمائی تھی. یہ تقدیم اس اعتبار سے خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں تنظیم کی قرار داد تاسیس کی تاریخی تناظر کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قرار داد تاسیس کے اصل مدلول کو سمجھنا قارئین کے لئے آسان ہوجاتا ہے. انہی خصوصیات کے پیش نظر اس تقدیم کو قدر ترمیم کے ساتھ شاملِ اشاعت کیا جارہا ہے دوسرا حصہ مشتمل ہے قرار داد تاسیس اور اس کی توضیحات پر جو ۱۹۶۷ء کے اجتماعِ رحیم یار خان میں منظور ہوئی تیسرے حصے میں دو جلیل القدر علماء یعنی مولانا امین احسن اصلاحیؒ اور مولانا عبدالغفارحسنؒ کی وہ تاثراتی تقاریر شامل ہیں جو ان حضرات نے اس قرار داد کے منظور ہونے کے بعد اس کے بعض اہم نکات کی مزید وضاحت کے طور پر ارشاد فرمائی تھیں چوتھا حصہ مولانا عبدالماجد دریا آبادیؒ اور مولانا عبدالباری ندویؒ کی ارسال کردہ تقاریظ پر مشتمل ہے جو اس قرار داد پر موصول ہوئیں اور بعد ازاں میثاق بابت نومبر دسمبر ۱۹۶۷ء میں شائع کی گئیں.(مرتب)