دفعہ ۳. ہیئت ِ تنظیمی

تنظیمی اعتبار سے پہلے تین سال ایک عبوری دور شمار ہوں گے جن کے دوران میں مقدور بھر سعی کی جائے گی کہ تجدید ایمان، توبہ اور تجدید عہد کی وہ دعوت زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا دی جائے جس کی تفصیل دفعہ ۲. میں دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شامل ہو سکیں. اس عرصے کی تکمیل پر ایسے تمام لوگوں کا ایک عام اجتماع طلب کیا جائے گا جو ’’تنظیم اسلامی‘‘ کے لئے مستقل دستور طے کرے گا. گویا دفعاتِ آئندہ میں جو تنظیمی ڈھانچہ دیا جارہا ہے وہ صرف اس عبوری دور کے لئے شمار ہو گا.