یعنی پہنچانا.دوسروں تک پہنچائیں گے تو اسلام پھیلے گا. رسول اﷲ  کو حکم دیا گیا:

یٰۤاَیُّہَا الرَّسُوۡلُ بَلِّغۡ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ ؕ (المائدہ : ۶۷
’’اے رسولؐ !پہنچا دو جو کچھ نازل ہوا ہے آپ ؐ پر آپؐ کے ربّ کی طرف سے.‘‘

اور رسول اﷲ  نے ہمیں حکم دے دیا: بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ آیَۃً (۱’’پہنچائو میری جانب سے خواہ ایک ہی آیت‘‘.حجۃ الوداع میں آپ نے یہ فرما کر تبلیغ کی ذمہ داری تا قیامِ قیامت اُمت کے سپرد فرمادی کہ: فَلْیُبَلِّغِ الشَّاھِدُ الْغَائِبَ (۲’’اب پہنچائیں وہ جو یہاں موجود ہیں ان کو جو موجود نہیں ہیں‘‘.