چند ضمیمے: تنظیم اسلامی کے متفرق دستاویزات

منشور


اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ 
ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَہٗ بِالۡہُدٰی وَ دِیۡنِ الۡحَقِّ لِیُظۡہِرَہٗ عَلَی الدِّیۡنِ کُلِّہٖ 
وہی ہے (اﷲ) جس نے بھیجا اپنے رسول (محمدؐ ) کو الہدیٰ (قرآن حکیم) اور دین حق (اسلام) کے ساتھ تاکہ غالب کردے اس کو کُل کے کُل دین (یا تمام ادیان پر) 
(توبہ :۳۳. الصف: ۹ . الفتح :۲۸) 

تنظیم اسلامی کا تعارف اور اس کا انقلابی منشور

تنظیم اسلامی مروجہ مفہوم کے اعتبار سے نہ کوئی سیاسی جماعت نہ مذہبی فرقہ بلکہ ایک اصولی اسلامی انقلابی جماعت ہے جو اولاًپاکستان اور بالآخر ساری دنیا میں دین حق یعنی اسلام کو غالب یا بالفاظ دیگر نظامِ خلافت کو قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے!