مقصد

وہ تمام جو میری ذات میں موجود ہے وقت کے ساتھ گزر جائے گا۔ پاکستان کے خطے میں نئی نسل آئے گی وہی رنگ جسں میں میں رنگا گیا وہ رنگی جائیں گی۔ اپنے آپ کو پہچانتے پہچانتے اپنی زندگی کی جوانی گوا بیٹھیں گے۔ جب کچھ کر گزرنے کا وقت آئے گا تو محسوس ہو گا کہ ہاتھ میں زندگی کی لکیر اپنے عروج سے زوال تک گزر چکی ہے۔

مثال ہزار برس کی جو مجھے پڑھائی کیسے ڈھونڈوں اُس میں رہنمائی کہ مُردے بولا نہیں کرتے۔ جس دور میں ہم زندہ ہیں اُس دور کے خیالات سے صرف اس حد تک مُوماثلت کہ شاید ہماری ذات کا ذرہ کہیں زندہ ہے۔ اس بار کہیں اس داستان میں میرا نام بھی ہو گا لیکن جس دور کے خیالات میں زندہ ہوں اُسکا میری ذات سے کچھ پیش ہی نہیں۔

کیا وہ سب جنون جو وقت کے قانون سے بالاتر ہے کیا یہ سب جہالت ہے کہ انجان راستوں پر منزلیں ملا نہیں کرتیں۔

؎
بات ہو اب ہنر کی، حقیقیت کی
جس سے بدلے میری قوم کی تقدیر
کہ ہو چکی بہت اب باتیں زبانی

بذات خود میں ایک سافٹویر انجنیر ہوں۔ اپنی زندگی میں میں نے بہت سے ترقی یافتہ ملکوں میں کام کیا۔ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پاکستانی قوم کسی دوسرے سے کم نہیں۔ حقیقتاََ ہمارے لوگوں میں ایک جذبہ ہے جو میں نہ دنیا کی کسی دوسری قوم میں آج تک نہیں دیکھا۔ ہمارے لوگوں کی آنکھوں میں زندگی کو اپنے ہی انداز میں جینے کی ایک اُمید ہے۔ یہ اُمید زندگی کو جینے کا ہنر دیتی ہے، اپنی ذات میں خودی کو اُبھارتی ہے۔

لیکن اگر ہم دنیا پر نظر ڈالیں تو اس میں ہماری شراکت کہیں بھی نظر نہیں آتی۔ وہ قوم جو بہترین کھلاڑی، فنکار، فوج، ڈاکٹر اور انجنیر کو جنتی ہو اُس کا عملی دنیا میں کوئی خاص مقام کیوں نہیں؟

اپنے اردگرد نظر ڈالیں تو اپنی ہی فیلڈ میں ہمیں کچھ ایسے لوگ نظر آئیں گے جن کی ذات اور کام عالمی سطح کا ہو۔ یہ لوگ ہمارے ہم میں کئی دہایوں سے آئے اور گزر گئے، اُن کی آواز کو لوگوں نےسنا اور اگلی نسلوں نے بھلا دیا۔ وہ ہنر کی دید جسے ایک زمانے نے دیکھا وہ اُن کے جانے کے ساتھ گزر گئی۔ اسی طرح ہماری آنے والی نسل بھول گئی اپنی پہچان کے ہم کسی سے کم نہیں۔

میں آپ کو تعلیم کا پہاڑا نہیں سناؤں گا، اگر ایسا ہو پاکستان میں تو کیسا ہو۔

پاکستان پر آپ کا حق ہے تو پاکستان کا بھی آپ پر حق ہے۔ میرا مقصد آپکو وہ حق یاد کروانا ہے کہ شاید آپکا دل آپکو اُس کردار پر مائل کر دے جس کی اُمید پاکستان کو آپ سے ہے۔ آپکا ہنر پاکستان کی امانت ہے، اگر آپ کھلاڑی ہو یا فوجی، فنکار ہو یا انجنیر پاکستان کی اگلی نسل آپ پر یہ حق رکھتی ہے کہ وہ آپ کہ تجربے سے فائدہ اٹھائے۔ اپنی زندگی میں آپ کی حوصلہ افضائی سے آگے نکلے اور دنیا میں کامیابی حاصل کرے۔