ٹیکنولوجی

آج کے دور کا نظم ٹیکنولوجی ہے۔

آغاز میں کوئی بھی ٹیکنولوجی سسٹم موثر نہیں ہوتا جتنا کہ ایک انسانی عمل۔ مگر استمال کے ساتھ ساتھ سسٹم میں ضروری تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں جو ایک اجتماعی سوچ کے نتیجے میں سامنے آتی ہیں۔ یہ تبدیلیاں سسٹم کو کسی بھی ایک انسان یا گروہ سے زیادہ زہین بنا دیتی ہیں۔ وہ عمل جو کبھی انسان کو خود انجام دینے ہوتے تھے اب سسٹم اسے خودکار طریقے سے انجام دیتا ہے۔

نتیجہ, وہ سسٹم جس کا آغاز ایک فرد کے زہن سے ہوا، اُس کی کارگردگی نے معاشرے کے ایک حصے کی اجتماعی پیدوار کو کئی گناہ بڑھا دیا۔ معاشی فائدہ ایک طرف وہ اطمینان جو معاشرے کہ اُس خاص گروہ کو کام کرنے سے محسوس ہوا اُس کا ترجمعہ آنے والی نسلوں کی بہتری میں نظر آتا ہے۔ ایک اجتماعی اعتماد جس کی معاشرے میں کمی تھی وہ جنتا ہے، اپنے اندر ایک پراعتمادی جنم لیتی ہے۔