اس مربوط نظام کی ضرورت میں نے محسوس کی۔ شاید ہماری قوم اس بات کو بھول چکی ہے کہ ہماری ایک زبان بھی ہے، اُردو۔ یہ عموممی طور پر بولی وسمجھی جاتی ہے چاہے کسی کو اس سے کتنا ہی اعتراض کیوں نہ ہو۔ تعلیم چاہے ہم انگریزی زبان میں حاصل کریں، آپس میں بات کی سمجھ کے لیے ہم اُردو کا استمال کرتے ہیں۔ اپنی قوم کو کسی قسم کا فائدہ پہنچانے کے لیے ہمیں اُردو کو ایک ہنر کے انداز میں استمال کرنا ہو گا۔

ٹولز tools ہی کسی تہذیب کی پہچان ہوتے ہیں۔

سائنٹیفک آمریکن کی ایک ریسرچ جس میں انسان اور مختلف جانوروں کا ایک مقام سے دوسرے تک پہنچانے کے لیے درکار توانائی کا موازنہ کیا گیا۔ انسان اس لسٹ میں قدرے آخر میں رہا۔ لیکن اُسی ریسرچ میں انسان سائیکل پر ایک مقام سے دوسرے تک پہنچانے کا جب موازنہ کیا گیا تو اُس نے تمام جانوروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غرض یہ کہ ٹولز اور اُس کا استمال ہی ہمیں ہماری اصلی قابلیت پر پہنچاتا ہے۔

علم کے لیے آج کا ٹول قلم نہیں کیبورڈ ہے۔ جتنے وقت میں، میں ایک لفظ ہاتھ سے لکھوں گا اُسی وقت میں کیبورڈ کی مدد سے میں ایک پورا جملہ لکھ سکتا ہوں۔ جتنا تیز آپ سوچیں، لکھیں اور ایڈیٹ کریں، اتنی ہی قابلیت کے ساتھ آپ اپنی سوچ کو پیش کر سکتے ہیں۔ کیونکہ جو طاقت آپ کو درکار تھی ایک پیراگراف لکھنے کے لیے، کیبورڈ کے استمال سے آپ نے ایک مکمل صفحہ بھر ڈالا۔ جو وقت بچا آپ نے اپنے کام کو پڑھا اور ترمیم کیا۔