رجسٹریشن یا لاگن کے بعد آپ کو دستاویزات کی سرین نظر آئے گی، یہاں پر نئی دستاویز کے بٹن پر کلک کر دیں. یہ آپ کی کتاب کا آغاز ہے



  1. کتاب کو نام دیجئے۔
  2. جب آپ کتاب مکمل کر لیں یا سمجھیں یہ قابل اشاعت ہے تو حالت میں شائع کے آپشن کو چن لیں۔




فارم پُر کر کے تخلیق کرو کے بٹن پر کلک کر دیں۔ یہ آپکو کتاب کے پہلے خالی صفحے پر لے جائے گا۔

پہلا صفحہ



اس پہلے صفحے پر آپ کو باب کا نام بلاعنوان اور اُس کے نیچے لکھنے کی جگہ ملے گی۔ ایڈیٹر آپکو قدرے خالی محسوس ہو گا، یہ ہی اِس کی طاقت ہے۔ اس کی خصوصیات کونٹیکسٹ context کی بنیاد پر سامنے آتی ہیں۔ کونٹیکسٹ کو آپ ایک مثال سے سمجھ سکتے ہیں۔ کتاب لکھتے وقت اگر آپ کو باب میں تصویر ڈالنی ہو تو اُس خاص وقت میں آپ کو تصویر کے ٹول کے ضرورت محسوس ہو گی۔ اگر تصویر کا ٹول ہمیشہ ایڈیٹر میں نظر آئے تو بلاوجہ یہ ٹول آپ کی آنکھیں و زہن پر سوار رہے گا۔ میرا ماننا ہے کہ تخلیق کے وقت جتنا آپ کا دماغ غیر ضروری سوچ سے خالی رہے گا، اتنی ہی بہتر تخلیق آپ کے وجود سے سامنے آئے گی۔

یہ بات عموممی سوچ کے برعکس ہے لیکن میں less is more کے اصول پر یقین رکھتا ہوں۔ مائکروسوفٹ ورڈ یا گوگل ڈاکز میں آپ کو ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے لیے تمام ٹولز ملیں گے۔ یہ تمام ٹولز آپ کے ہر قسم کے کام آ سکتے ہیں لیکن یہ کسی ایک قسم کا کام بھی ٹھیک طرح سے نہیں کر سکتے۔ مائکروسوفٹ یا گوگل کے ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے پراڈکٹ بجائے کے آپ کو تخلیقی زہانت میں مدد دیں وہ ہر وقت یہ سوچنے پر مجبور رکھتے ہیں، کیا یہ ٹیکسٹ چھوٹا ہے یا بڑا، اس کو میں ہیڈنگ بناؤں یا پیراگراف۔ اس طرح کی مخلتف چھوٹی چھوٹی سوچیں آپ کے تخلقی عمل کو اندر سے چاٹ جاتی ہیں۔ غرض یہ کہ آپ کتاب لکھنے بیٹھیں اور آپ غیر ضروری مسائل اور سوچ میں پھنس جائیں۔

آنے والے ابواب میں میں آپکو ایک مختلف سوچ کا عملی نمونہ دیکھؤں گا تاکہ آپ بذات خود اس کے مختلف ہونے کو محسوس کر سکیں۔


اس باب کو ختم کرے سے پہلے آپ پہلے صفحہ کے ٹائٹل پر کلک کریں، اُس کو ایڈیٹ کر کے کچھ نام دے دیں۔ مثلاََ مقصد۔