سب سے اہم کام جو آپ کتاب لکھتے وقت کریں گے وہ ہے متن text۔ اس باب میں ہماری ساری توجہ متن پر ہو گی۔

اس تصویر میں ٹائٹل اور نیچے کی ٹولبار کی بیچ میں سب علاقہ ایڈیٹر کا حصہ ہے جسے آپ ایڈیٹ کر سکتے ہیں۔


ایک بنیادی بات، متن لکھتے وقت آپ اپنے زہن سے ایک بات مکمل طور پر نکال دیں وہ ہے فارمیٹنگ۔ آپ کی تخلیق آپ کے اندر کی سوچ ہے اُس کی بہترین نمائندگی تب سامنے آئے گی جب آپ کا زہن صرف تخلیق کی سوچ پر مرکوز رہے۔ متن فارمیٹنگ بلاوجہ آپ کے زہن کو غیر ضروری سوچوں میں کھینچ لے جاتا ہے۔

اب کہ جب فارمیٹنگ کی بات واضع ہو چکی ہے تو آئیے میں آپ کو دیکھؤں کہ یہ کسٹم بلڈ custom build ایڈیٹر کیسے آپ کی تخلیقی قابلیت کو بہتر انداز میں پیش کرتا ہے۔

آٹوکمپلیٹ

آٹوکمپیلٹ وہ لفظوں کا مجموعہ جو ایڈیٹر آپکو ٹاپئنگ کے دوران مشورے کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔ آپ اس کی مثال نیچے دی گئی ایک تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ مم کا لفظ لکھیں تو ایڈیٹر آپکو اس لفظ کے سے شروع ہونے والے بہترین پانچ لفظ دیکھا دے جو آپ ٹائپ کرنا چاہتے ہوں۔ آپ ٹیب یا اینٹر بٹن پریس کر کے لفظ کے پہلا لفظ جو آٹوکمپلیٹ میں نظر آئے اسے متن میں لکھ سکتے ہیں۔ اُوپر یا نیچے کے کیبورڈ کیز سے آپ مختلف لفظ چن سکتے ہیں، اینٹر یا ٹیب پریس کرنے پر وہ لفظ آپ کے متن میں شامل ہو جائے گا۔



آٹوکمپیلٹ کے الفاظ کا مجموعہ کتاب کی تخلیق کے دوران بنتا ہے۔ جو لفظ آپ ٹائپ کرتے ہو ہم اُسے سسٹم ریکارڈ کر لیتے ہیں۔ کیونکہ آپ کا زہن اور تخلیقی عمل بہتر جانتا ہے کونسا لفظ آٹوکمپلیٹ میں ہو ناکہ عموممی طور پر ہم آپکو تمام الفاظ دیکھائیں۔ اس طرح ایڈیٹر آپکو اگر ایسے الفاظ دیکھائے جس کا تعلق آپکے متن سے نہ ہو تو یہ بلاوجہ آپکے تخلیقی عمل میں خلل کا باعث بنے گا۔

ایڈیٹر کی پوشیدہ طاقت

اب وہ بات جو لاشعوری طور پر آپ کے زہن کا حصہ بنے گی۔ فارمیٹنگ، لیکن ہم اس سے پہلے فارمیٹنگ کو تخلیقی عمل میں خلل کا سب سے بڑا سبب بیان کر چکے ہیں مگر پھر ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت کیوں ہے۔ سچ بےشک سچ۔ لیکن یہاں میں لاشعوری عمل کی بات کروں گا، وہ عمل جو ہم سوچ کر نہیں کرتے۔ جو عمل سوچ سے نہیں بلکے جبلت instinct سے روح پزیر ہوں وہ ہماری شخصیت کا حصہ ہوتے ہیں۔ مثلاََ آپ دیکھتے ہو، چلتے ہو اور اس طرح کے بہت سے عمل کرتے ہو۔

اس سوچ کے پیش نظر پہلے میں ایڈیٹر میں فارمیٹنگ کے سسٹم سے متعارف کرواں گا تاکہ آپ دیکھ سکو کیسے فارمیٹنگ کا عمل ۹۵ فیصد وقت آپ سے چھپا رہتا ہے لیکن جب آپ یہ محسوس کرتے ہو کہ یہاں پر تصویر لگے یا لیسٹ یا ہیڈنگ ہو تو یہ عمل آپ جبلی طور پر کرو گے۔

متن ٹولبار

ایڈیٹر کے اندر آپ ڈبل کلک کریں یا کچھ سیلکٹ کر لیں۔ آپ کو ٹولبار نظر آئے گی۔


دائیں طرف سے ایکشنز کے نام تقسیم کی لین پر بانٹے کے ساتھ۔
  1. بلوڈ، اٹیکلک، لفظ کے نیچے لکیر
  2. ھیڈنگ یا ٹائٹل بنانا
  3. متن کو آلائین کرنا
  4. لسٹ نمبر کے ساتھ یا عموممی
  5. لنک لگاؤ، لنک حزف کرو
  6. تصویر لگاؤ
  7. آخری آپکشن کچھ غیر عمومی ایکشن دیکھائے گا

جس طرح آپ کے سامنے ضرورت کے وقت ٹولز نظر آتے ہیں۔ یہ آپ کو اس بات سے لاپرواہ کر دیتے ہیں کہ میں اپنا ماؤس mouse خاص جگہ پر لے کر جاؤں گا۔ میرا ماننا ہے ہر چیز کنٹیکسٹ میں بہترین طرح سے پیش ہوتی ہے۔ اس کتاب کے آخر میں آپکو عموممی استمال کے ٹولز کے شورٹ کٹز ملیں گے۔ اس طرح آپ نے کسے ٹیکسٹ کو بولڈ کرنا ہو یا تصویر لگانی ہو تو آپ ٹولبار کا سہارا لیے بغیر محض اپنے کیبورڈ سے وہ عمل کر سکیں گے۔

عموممی طور پر یہ ہر چیز ہے جو ایڈیٹر کے متعلق آپ کا جاننا ضروری تھا۔ استمال کے ساتھ آپ اس بات کو محسوس کریں گے کہ یہ بنیادی ٹولز آپکی ٪۹۰ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

ایڈیٹر ٹولبار 

ایڈیٹر کے نیچے آپکو ایک ٹولبار نظر آئے گی۔ یہ کچھ عموممی ایکشنز پر مشتمل ہے۔


ٹولبار میں دائیں جانب سے،
  1. مرج ٹول
    • اگر صرف آپ کتاب کے مصنف ہو تو یہ آپشن کسی کام کا نہیں۔
      جب ایک کتاب ایک سے زیادہ مصنف کام کر رہے ہوں تو یہ ٹول کارمد ہو گا۔ یا ایک یا ایک سے زیادہ مصنف کو کوئی ایڈٹر مینج کر رہا ہو۔

      آپ ایک مصنف کو ماسٹر کہیں گے باقی مصنف اُس کے اشارہ کے نیچے کام کریں گے۔ وہ دوسرے مصنفوں میں کام بانٹ سکتا ہے۔ جب کوئی مصنف باب مکمل کر لے تو اُس کا کام اس ٹول کی مدد سے ماسٹر مرکزی کتاب میں شامل کر دے گا۔ اس طرح ایک وقت میں ایک سے زیادہ لوگ کتاب پر بیک وقت میں کام کر سکتے ہیں۔
  2.  صفحات
    • نیا صفحہ
    • صفحات کی لسٹ دیکھو، یہاں سے آپ کتاب کے دوسرے صفحے پر جا سکتے ہیں۔
  3. تریتب
    • صفحات کی لسٹ پر جاؤ
    • کتاب میں اور مصنف شامل کرو
    • ایڈٹر کا رنگ بدلو
  4. واپس دستاویزات کہ صفحہ پر