اس باب میں ہم دیکھیں گے کہ ایک صارف شائع شدہ کتاب تک رسائی کیسے حاصل کرتا ہے۔

  1. ویب سائٹ کے اُوپر سرچ کو استمال کر کے کتاب کو تلاش کریں۔
  2. جب آپ کتاب کو ڈھونڈ لیں تو کتاب پر کلک کر دیں۔ یہ آپکو کتاب کے تفصیلات کے صفحہ پر لے جائے گی۔
تفصیلات کے صفحہ پر آپ کو کتاب کا تعارف، مصنف اور مضمین کی فہرست ملے گی۔
دائیں جانب کتاب کے سرورق کے نیچے آپکو کچھ آپشز ملیں گے۔
  • کتاب پڑھیں، اس پر کلک کر کے آپ ویب سائٹ پر ہی کتاب کو پڑھ سکتے ہو۔
  • PDF کے بٹن پر کلک کرنے سے کتاب کا PDF ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا۔
  • شیئر کے آپشن سے آپ کتاب فیسبُک پر شئیر کر سکتے ہی۔
مذید ازاں آپ بائیں جانب فہرست کے کسی باب پر کلک کر کے باب کو پڑھ سکتے ہو۔

کتاب
کتاب پڑھنے کے بٹن سے پر کلک کرنے سے آپ کتاب کا پہلا صفحہ کھلا جائے گا۔

متن کالمز columns میں بانٹا گیا ہے، تاکہ آپ باآسانی اس کو پڑھ سکیں۔ متن کا رخ دائیں سے بائیں right to left جانب ہے اور سکرول scroll بھی دائیں سے بائیں جانب ہے۔

کتاب کی صفحہ میں سب سے اُوپر دائیں اور بائین جانب اشاروں کے ساتھ پچھلے یا اگلے صفحے کی نشاندگی ہے۔ بیچ میں باب کا ٹائٹل ہے جس کے نیچے تین لکیروں کا بٹن ہے اس پر کلک کرنے سے آپکو مضامین کی فہرست نظر آئے گی۔

صفحہ میں سب سے نیچے آپ کو کچھ بٹن نظر آئیں گے۔

دائیں جانب سے واپس، روشنی کنٹرول brightness control، متن سائز text size، شئیر اور ڈاؤنلوڈ 
  • روشنی کے کنٹرول سے آپ کتاب کے رنگ اپنے پڑھنے کے حساب سے سیٹ کر سکتے ہیں۔ اُوپر آپ نے سفید رنگ میں کتاب کا متن دیکھا۔
  • تیسرا بٹن کتاب کے متن کا سائز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے استمال ہو گا۔