مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ ﴿186﴾
‏ [جالندھری]‏ جس شخص کو خدا گمراہ کرے اسکو کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپنی سرکشی میں پڑے بہکتے رہیں ۔ ‏
تفسیر ابن كثیر
میری نشانیاں اور تعلیم گمراہوں کے لئے بےسود ہیں
جس پر گمراہی لکھ دی گئی ہے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔ وہ جاہے ساری نشانیاں دیکھ لے لیکن سب بےسود ۔ اللہ کا ارادہ جس کے لئے فتنے کا ہو تو اس کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔ میرا حکم تو یہی ہے کہ آسمان و زمین کی میری بیشمار نشانیوں پر غور کرو لیکن یہ ظاہر ہے کہ آیتیں اور ڈراوے بے ایمانوں کے لئے سود مند نہیں ۔